اقراء تھیم کالج میں ا سپورٹس ڈے کی تقریب۔

جلگاؤں : (نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں میں محکمہ اسپورٹس اور نیشنل سروس اسکیم ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر اسپورٹس ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ممبر پروفیسر آئی ایم پنجاری، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان کالج سپرنٹنڈنٹ اشفاق پٹھان، ڈاکٹر حفیظ شیخ وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان نے تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر شیخ وقار نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر چاندخان نے میجر دھیان چند کی زندگی کے بارے میں معلومات دیں۔ حافظ شیخ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کالج کے طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس کے بعد والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں تھرڈ ایئر آرٹ برانچ نے اول پوزیشن حاصل کرکے ایوارڈ حاصل کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔