مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے بنیادی صلاحیت کے صندوق میں موجود وسائل کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوگا۔۔۔ : توصیف پرویز ( شعبہ اردو ایس سی آر ٹی پونے)
چھتر پتی سنبھاجی نگر : (نامہ نگار) ریجنل اکیڈمک اتھارٹی اور یونیسیف کے زیر اشتراک اردو ریڈنگ پروگرام کے تحت سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس موقع پر رہنمائی کرتے ہوے محترم توصیف پرویز ( شعبہ اردو اور قدر پیمائی ایس ۔سی۔آر۔ٹی پونے حکومت مہاراشٹر) کہا کہ مطالعہ بصارت کو بصیرت عطا کرتا ہے۔لہذہ مطالعہ کے شوق کو فروغ دینے کے لیے طلبا میں پڑھنے کی صلاحیت کو پرون چڑھانا ہوگا۔۔حکومت نے ریاست کے ہر اسکول میں پڑھنے کی بنیادی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی وسائل کا صندوق دیا ہے جس پر ریاست کے چالیس ماہرین نے عملی تحقیق اور تجربات کے کامیاب نتائج کو مد نظر رکھ کر کروڑوں کی لاگت سے تیار کیا ہے۔۔
اس صندوق میں موجود وسائل کا استعمال کرکے ہم مطالعہ کا شوق پیدا کر سکتے ہیں۔۔
ریجنل اکیڈمک اتھارٹی کی کوشش اچھی ہے ہم اسے مزید بہتر بنانےکے لیے اور گراؤنڈ پر کس طرح عمل میں لایا جاسکتا ہے دیکھیں گے۔۔
توصیف پرویز صاحب نے مزید کہا کہ وہ اس کا مزید تجزیہ کریں گے اور اردو ریڈنگ پروگرام سے بہتر نتائج کی کوشش کریں گے۔۔
اس موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے۔ ڈاکٹر محمود صدیقی ، ڈاکٹر دوست محمد صاحب یونیسیف کی کو آرڈنیٹر میتھلی میڈم ، ریجنل اکیڈمک اتھارٹی کی ڈائر یکٹر سنیتا راٹھوڈ ڈاکٹر وشال تائڑے اور پانڈورنگ چوہان اور دیگر مہمانان موجود تھے۔۔
Comments
Post a Comment