اقرا بورنار میں کیمیائی ضابطے کوئز کا انعقاد۔
بورنار (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں ایک انوکھی سرگرمی بعنوان "کیمیائی ضابطے کوئز" کیا انعقاد عمل میں آیا۔طلبا میں سائنس مضمون میں دلچسپی پیدا کرنے اور درسی کتب میں شامل کیمیائی ضابطوں کو یاد کرانے کی غرض سے یہ کوئز تحریری شکل میں لیا گیا۔ اس میں ہفتم تا دہم کی سائنس کی درسی کتب میں شامل کیمیائی ضابطوں پر مبنی سوالات شامل کیے گئے تھے۔ہفتم تا دہم کے طلبہ و طالبات نے اس کوئز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نہم جماعت کی ہونہار طالبہ صائمہ رئیس پٹیل نے پورے نمبرات حاصل کرکے اول مقام پر قبضہ جمایا۔دوسری پوزیشن ہشتم جماعت کی خدیجہ صادق دیشمکھ نے حاصل کی۔تیسرا مقام نہم جماعت کی دانیہ عبدالرحیم دیشمکھ نے حاصل کیا۔اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات کو صدر مدرس سلیم شاہ سر کے ہاتھوں انعام سے نوازا گیا۔کوئز کی تیاری میں سائنس کمیٹی کے اساتذہ عارف خان سر،امیر سر اور روشن سر کا کلیدی رول رہا۔ساتھ فیروز خان سر کا خصوصی تعاون رہا۔تمام کامیاب طلبا کو اسکول چیرمن ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے مبارکباد پیش کی۔کوئز کو کامیاب بنانے میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کا تعاون حاصل رہا۔
Comments
Post a Comment