پرنسپل شہاب الدین پرکار کے سبکدوشی پر خراج تحسین ۔
(عبدالمنان شیخ سولاپور)کھیڈ ضلع رتناگیری کی مشہور و معروف ہائی اسکول و جونئیر کالج کھیڈ جو بزم امدادیہ تعلیمی کمیٹی کے زیر انصرام محض 13طالبات پر مشتمل ایک کرائے کے فلیٹ میں جولائی 2000 کو اسکول کا افتتاح ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں ،میں بھی شریک تھا ۔بزم امدادیہ کے صدر جناب اے آر ڈی خطیب صاحب کی جراءت وہمت اور تعلیم کے تںیں ان کی دیوانگی دیکھ کرمجھے حیرت ہو ئی ۔لیکن مجھے یقین بھی تھا کے خطیب صاحب اپنے ارادے اور دھن کے پکّے ہیں ۔ نا مساعد حالات میں بھی اپنے ارادے پر اٹل رہے اور اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور ان کی محنت اور نیک نیتی نے صرف 24 سالوں میں اسکول کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا اور آ ج سات سو طالبات ایک دیدہ زیب اسکول کی عمارت میں جدید معیاری تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں صرف رتنا گیری ضلع کے لیے ہی نہیں پورے مہاراشٹر کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔
اس اسکول کی ترقی میں پرنسپل اور اساتذہ اور اسٹاف کا بھی بڑا رول اور ان کی محنت بھی مضمر ہے ۔
31 اگست 2024 کو اسکول کے قابل پرنسپل جناب شہاب الدین پرکار سبکدوش ہورہے ہیں ۔ میں نے انھیں بے حد قریب سے دیکھا اپنے سروس کے درمیان شہاب الدین پرکار صاحب نے بڑی محنت ولگن کے ساتھ پرنسپل کے فرائض کے ساتھ اپنے تعلیمی خدمات انجام دیے ہیں اور اپنے تعلیمی خدمات مکمل کرکے باعزت سبکدوش ہو رہے ہیں ۔ اس سے بڑا اعزاز ( Award )ہو نہیں سکتا ۔ناساز طبیعت کی وجہ سے میں اس الوداعی تقریب میں شرکت کر نہ سکا ۔ اتنا ضرور کہوں گا کہ شہاب الدین پرکار صاحب نے ایک بھر پور تعلیمی زندگی کامیابی کے ساتھ پوری کرکے اپنا نام سماج میں روشن کیا ۔اس لیے میں ان کے تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی قوم و ملت کے طلبہ کی رہنمائی کرکے اپنے سماجی خدمات جاری رکھیں کیوں کہ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ قوم کی نسلوں میں خون بن کر ژندہ رہتا ہے۔ آخر میں پرنسپل شہاب الدین پرکار کے اتنا ضرور کہوں گا ۔۔۔۔۔۔!
تو تھک کے نہ بیٹھ تیری اڑان باقی ہے
زمیں سوکھ گئی تو کیا اب آ سماں باقی ہے۔
Comments
Post a Comment