نماز جنازہ کی اہمیت و فضیلت۔از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔
نماز جنازہ کی اہمیت و فضیلت۔
از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔
جب کسی جگہ پر کسی مسلمان کا انتقال ہو جاتا ہے تو وہاں پر بسنے والے مسلمانوں کے اوپر اس میت کے تعلق سے چار چیزیں واجب و ضروری ہوجاتی ہیں انمیں سے ایک اس میت پر نماز جنازہ پڑھنا بھی ہے
نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ سے جہاں میت کو فائدہ ہوتا ہے وہاں نماز پڑھنے والوں کو بھی اجر و ثواب ملتا ہے
حضرت عائشہ فرماتی ھیکہ نبئ کریم نے ارشاد فرمایا جس میت پر مسلمانوں کی ایک جماعت جسکی تعداد سو ہو نماز پڑھتی ہے تو انکی سفارش یعنی انکی اس میت کے لئے کی ہوئی مغفرت کی دعاء اس میت کے بارے میں قبول کی جاتی ہے
اسطرح حضرت ابن عباس فرماتے ھیکہ میں نے نبئ کریم کو فرماتے ہوئے سنا جس مسلمان میت پر چالیس مسلمان نماز پڑھتے ہیں تو اللہ تعالی اس میت کے بارے میں انکی سفارش یعنی دعائے مغفرت کو قبول فرماتے ہیں
تو جتنے زیادہ افراد نماز جنازہ میں شریک ہونگے تو انکی دعاووں سے اتنا ہی میت کو زیادہ فائدہ ہوگا
حضرت مرثد بن عبداللہ فرماتے ھیکہ حضرت مالک بن ھبیرہ جب کسی جنازہ پر نماز پڑھتے اور اگر جنازہ پر لوگ کم ہوتے تو انکی تین صفیں بناتے اور فرمایا نبئ کریم نے ارشاد فرمایا جسپر تین صفوں نے نماز پڑھی اسکے لئے واجب ہوگئی یعنی اسکے لئے جنت واجب ہوگئی
یعنی نمازیوں کی دعائیں اور سفارشات میت کے لئے مغفرت اور جنت میں دخول کا سبب بنتی ہیں
اسطرح نماز جنازہ اور میت کے دفن ہونے تک حاضر اور موجود رہنے والے افراد بھی اجر و ثواب سے خالی نہیں رہتے
حضرت ابو ھریرہ سے روایت ھیکہ نبئ کریم نے ارشاد فرمایا جو نماز جنازے میں شریک رہا تو اسکے لئے ایک قیراط ثواب ملتا ہے اور جو دفن تک حاضر رہا تو اسکو دو قیراط ثواب ملتا ہے پوچھا گیا دو قیراط یعنی کیا فرمایا دو بڑے پہاڑ کے مانند۔
اسطرح دوسری روایت میں ھیکہ نبئ کریم نے ارشاد فرمایا جو کوئی مسلمان کسی مسلمان کے جنازے کیساتھ ثواب کی نیت سے چلتا ہے اور نماز اور دفن سے فارغ ہونے تک ساتھ رہتا ہے تو وہ دو قیراط کے ساتھ یعنی دو قیراط اجر و ثواب کے ساتھ واپس لوٹتا ہے اور جو شخص نماز کے بعد دفن سے پہلے ہی واپس لوٹتا ہے یعنی دفن تک موجود نہیں رہتا تو وہ ایک قیراط یعنی ایک قیراط اجر و ثواب کیساتھ واپس ہوتا ہے
جنازہ کے ساتھ چلنا یہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق بھی ہے جیساکہ حدیث شریف میں وارد ہوا ہے اسلئے جب نماز جنازہ میں شریک ہوتے ہیں تو دفن تک ٹھرنے اور رکنے کی کوشش کرنی چاہیے بغیر کسی ضرورت و مجبوری کے صرف نماز پڑھکر یا نماز سے پہلے صرف تعزیت کرکے واپس لوٹنا اپنے آپکو اتنے بڑے اجر وثواب سے محروم کرنا ہے
اللہ تعالی ہمارے دلوں میں اجر و ثواب کے حاصل کرنے کا جذ بہ پیدا فرمائے ۔
Comments
Post a Comment