خان نویدالحق کی گل پوشی۔
ناندیڈ : (نامہ نگار) 31/اگست، بروز ہفتہ محترم جناب خان نویدالحق صاحب، اُردو آفیسر بال بھارتی پونہ مہاراشٹر کی آمد پر فروغ اردوسوساءیٹی ناندیڈ کی جانب سے شال اور گل دے کر استقبال کیا گیا۔ خان صاحب محترم عبدالملک نظامی کے گھر ان کی عیادت کے تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یوسف خان صابر(مدیر عکس ادب اورنگ آباد )ڈاکٹر محمد عبد الرافع (صدر مدرس مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڈ)،ڈاکٹر عبدالعلیم ( ناندیڈ مہا نگر پالیکا )،جناب عبدالعلی صاحب( ضلع پریشد ناندیڈ ),جناب شیخ علیم اسرار صاحب( ضلع پریشد ناندیڈ ) نے موصوف سے ملاقات کی۔ محترم عبدالملک نظامی صاحب کی مزاج پرسی کی اور،طبیعت سے متعلق گفتگو کی اور جلد صحت یابی و تندرستی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment