جلگاؤں جیل میں قیدیوں میں آپسی تصادم ایک زخمی


جلگاوں:30/اگست(صلاح الدین ادیب )کسی نہ کسی معاملے کو لیکر سرخیوں میں رہنے والے جلگاوں جیل میں آج 30 اگست کو صبح دس بجے کے قریب قیدیوں میں ہوئے آپسی تصادم میں ایک قیدی کے شدید زخمی ہونے اور چند کو معمولی چوٹیں آنےکی خبر ھے۔
ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق جلگاوں ضلع جیل میں بریکٹ نمر 1سے4 اور 9سے 12 میں سنگین جرم میں ملوث قیدیوں کے درمیان پرانی رنجش کے تحت زبردست تصادم ہوگیا جو شروعات میں معولی رہا لیکن بعد میں شدت اختیار کر گیا اور طوفان سنگ باری شروع ہوگئی جس میں سچن سومناتھ گائیکواڈ(عمر 30سال)نامی قیدی شدید زخمی ہوگیا جسے میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا۔جبکہ دیگر چند قیدیوں کے معمولی زخمی ہونے کی خبر ھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ھی ڈی وائ ایس پی سندیپ گاوت ضلع پیٹھ پولس اسٹیشن کے پی آئ راکیش مانگاونکر اسٹاف کے ہمراہ جیل میں داخل ہوئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔