قاری عقیل پٹیل کی صاحبزادی عائشہ صدیقہ بنی حافظ قرآن۔ مفتی ہارون ندوی کی صدارت میں ایک شاندار استقبالیہ اجلاس


جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی)مدرسہ انوار العلوم کے ناظم اعلیٰ قاری عقیل پٹیل صاحب کی صاحبزادی عائشہ صدیقہ نے قرآن پاک مکمل حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا، گھر کی تمام ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے 3 سال میں قرآن پاک حفظ کیا، اس خوشی میں آج مدرسہ انوار العلوم کے وسیع ہال میں جمعیۃ علماء کے ضلع جلگاؤں کے صدر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی کی صدارت میں ایک بہت ہی عظیم الشان اعجازی جلسہ منعقد ہوا جس میں شہر کی مساجد کے ائمہ کرام، مفتیان عظام اور معززین شھر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے حافظ قرآن بننے پر اللہ کے عظیم انعام کا تذکرہ کیا اور حافظہ عائشہ ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ،اور لوگوں کی توجہ دینی، اسلامی، دینی تعلیم اور پرورش کی طرف مبذول کرائی اور اس ڈگری کی فضیلت اھمیت کو بیان کیا۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی ڈگری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو کمتر مت سمجھو، اللہ نے آپ کو اپنی کتاب کے حفظ اور حفاظت کے لیے چنا ہے، اب آپ حافظ قرآن کہلائیں گے، اللہ آپ کو دُنیا آخرت میں بہتر اجر دے گا۔ یہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی اور سرخروئی ھے ،اس موقع پر شھر قاضی مفتی عتیق الرحمن صاحب، مولانا اشفاق باغبان، مفتی عارف، مفتی افضل قاسمی، مولانا عبدالمجید ندوی، قاری عبدالستار، قاری مشتاق، مولانا مستقیم، حافظ اسحاق، مولانا ایوب، اور علاقے کے کارپوریٹرس حاجی یوسف، اقبال پیرزادے، ایڈووکیٹ اسماعیل پٹیل، ایڈووکیٹ پیرزادے اور ناچن کھیڑا سمیت شہر کے معززین بڑی تعداد میں موجود تھے،مفتی صاحب کی دعاء پر اِس عظیم الشان تقریب كا اختتام عمل میں آیا ، آنے والے علماء کرام اور مہمانان گرامی نے حافظہ عائشہ صدیقہ اور اُنکے والد محترم قاری عقیل صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی ۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔