عبدالکریم سالار انٹر اسکول فٹبال چیمپئن شپ میں اقراء پبلک اسکول کی شاندار فتح۔
جلگاؤں (رئیس امیر ): عبدالکریم سالار انٹر اسکول فٹبال چیمپئن شپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی زید انصاری دھولیہ (انڈسٹرلسٹ ) تھے۔ دیگر مہمانوں میں رویندر ناییک, ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر, شیخ خلیل صاحب (اے ڈی آ ے) پردیپ تڑولکر, عبدالعزیز سالار صاحب, جاوید سالار, ذبیح ﷲ شاہ صاحب, پولیس پاٹل رام کرشن صاحب شرسولی, پرنسپل چاند سر , ڈاکٹر ہارون بشیر اور اقرا نگر اداروں کے ہیڈس بھی شامل تھے
اقرا سپورٹس آکیڈمی اور اقرا پبلک اسکول کے اشتراک سے نیشنل سپورٹ ڈے کے موقع پر اقرا کیمپس کے وسیع گراونڈ میں عبدالکریم سالار انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں ۱۱ انٹر اسکول ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میچ اقرا پبلک سینئر بوائز بمقابلہ اقرا پبلک جونیئر بوائز فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ اقرا سینئر فٹبال ٹیم نے سنسنی خیز طور پر مقابلے کو جیت لیا. تیسری ٹرافی اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر کے نام رہی. فرسٹ ٹرافی کرنل عبداللطیف سالار ,سیکنڈ ٹرافی ڈاکٹر عبدالغفار ملک اور تھرڈ ٹرافی قاضی سعید الدین مرحومین کے ناموں سے منسوب کی گئی جاوید سالار صاحب نے فرسٹ ٹرافی وینر ٹیم کو دو ہزار ،سیکنڈ ٹرافی وینر ٹیم کو ایک ہزار ,تھرڈ ٹرافی وینر کو پانچ سو روپے, بیسٹ گول کیپر پانچ سو اور بیسٹ اسٹرائکر کو پانچ سو روپیے انعامات سے نوازا اس ٹورنامنٹ کی کامیابی میں سالار فاؤنڈیشن کا کلیدی رول رہا ۔
Comments
Post a Comment