جانباز پولیس والوں کا استقبال
(کالپوی گوا سے عمران انعامدار کی رپورٹ) جنگل میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت باہر نکالنے والے ولپوئی پولیس اسٹیشن سے جڑے 8 پولیس افسروں کا 15 اگست کے دن رکن اسمبلی دیویا را نے کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔
گوا کا ستری تعلقہ قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے برسات کے موسم میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح ستّری تعلقے کے جنگل گھومنے اتے ہیں جگہ جگہ اپشار نظر اتے ہیں۔ اسی کا مزہ لوٹنے سات جولائی کے دن بڑی تعداد میں سیاح کالپوی
کے قریب پالی نام کے گاؤں کے جنگلوں میں برسات کے موسم میں اپشار کا مزہ لوٹنے گئے تھے پر اس دن دوپہر میں اچانک تیز بارش شروع ہو گئی اور ابشار کے راستے میں پڑنے والے کئی ندی نالے پورے بھر گئے اور تیزی سے بہنے لگے جس کے چلتے تقریبا 200 سے زیادہ سیاح واٹر فال کے آس پاس پھنس گئے انہیں باہر انے کا کوئی راستہ نہیں تھا جیسے ہی والپی پولیس کو اس کی معلومات ملی وہ فورا راستے سے پانچ کلومیٹر اندر واٹر فال کے پاس پہنچے اور فائر ڈیپارٹمنٹ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے رسی باندھ کر 80 سے زیادہ سیاح جو نالے کے اس پر تھے بنا مدد آن کا باہر نکلنا نا ممکن تھا ان کو باحفاظت باہر نکالا پولیس والوں کی اس گروپ میں والپی پولیس اسٹیشن سے جڑے ہیڈ کانسٹیبل ولی خان بھی شامل تھے جن کے کا رنامے کارنامے کو سب نے سراہا۔یوم ازادی کے دن، پی ایس آئی کو شالی نائک، اے ایس آئی لکشمن پرب، ہیڈ کانسٹیبل سریش گاونکر، ہیڈ کانسٹیبل ولی خان، کانسٹیبل منوہر نائک، راجندر نائک (ڈرائیور) پانڈورنگ گاونکر (ڈرائیور) شاملِ ہیں۔۔
Comments
Post a Comment