اقراء تھیم کالج میں فریشرس ڈے کا انعقاد۔ "جیسا بوئؤ گے ویسا پاؤگے" - ڈاکٹر عبدالکریم سالار کا اظہار خیال ۔۔۔۔

جلگاؤں : (نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں ام سال -2025ـ2024 اس اکیڈمک ایئر میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کے لیے "فریشرس ڈے" کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں نئے ایڈمیشن لینے والے طلباء و طالبات کا پرجوش استقبال کیاجاتا ہے۔ یہ دن نئے طلباء کے لیے کالج کی روایات اور ماحول سے واقف ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے ڈاکٹر اختر شاہ نے کیا ۔ارم اور ان کے ہم نوا گروپ نے ترانہ اقرا پیش کیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے طلباء کو کالج کے اپنے اغراض ومقاصد پیش کئے ۔ڈاکٹر وقار شیخ نے ڈسپلن کو قائم کرنے کی تلقین۔ ڈاکٹر تنویر خان نے کالج کی ایکٹیویٹی میں حصّہ لینے کی بات کی ۔ پروگرام کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے نبھائ۔ قائم کرنے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر تنویر خان نے طلباء کی رہنمائی کی ۔اس کے بعد صبا کوثر اور ارم خان نے نئے طلباء و طالبات کو کالج سے روشناس کرایا ۔ نئے طلباء و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اُسکے اور ڈاکٹر اقبال شاہ نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر مستقیم سر نے انجام دیں۔ آخیر میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنی محنت، پلاننگ اور ایک منظم ارادے کے ساتھ اپ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔
رسم شکریہ ڈاکٹر عرفاں شیخ نے ادا کیا ۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے جملہ ا سٹاف ممبرانِ نے محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔