اقرا شاہین جونیئر کالج میں فریشرس ڈے کا انعقاد۔

جلگاؤں : ( عقیل خان بیاولی) 24 اگست، بہ روز سنیچر اقراء شاہین جونیئر کالج مہرون میں گیارھویں جماعت میں تعلیمی سال 2023ـ2024 میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کے لیے فریشرس ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کا پرجوش استقبال ھوا۔ یہ دن نئے داخلہ لینے والے طلباء کے لیے کالج کی روایات اور ماحول سے واقف ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تقریب کا آغاز طہ چاند خان کی قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ راحت اؤر ان کے ہم نواؤں نے ترانہ اقراء پیش کیا۔ پرنسپل قاضی ضمیر الدین سعید الدین نے طلباء کو محنت اور دیانت داری سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین ۔ اغراض و مقاصد انچارج شیخ ذاکر بشیر نے پیش کۓ صدارت سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کی۔ انہوں نے بچوں کو بتایا کہ محنت، پلاننگ اور ایک منظم ارادے کے ساتھ اپ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔ اپنی تقریر میں انہوں نے بارہویں جماعت کے بعد کون کون سے کورسز میں اپ داخلہ لےسکتے ہیں، اس تعلق سے رہنمائی فرمائی اور ساتھ ہی بچوں کو نیٹ امتحان اور یو پی ایس سی کے تعلق سے اہم معلومات دی اس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کچھ گر بتائے۔ اپ نے بچوں سے وعدہ کیا کہ اگر کسی بچے کو کچھ بھی مسائل پیش اتے ہیں تو ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس دن نے نئے طلباء کے دلوں میں کالج کے لیے ایک خوبصورت یادگار چھوڑ دی۔ پروگرام کی نظامت سہیل امیر سر نے انجام دیں۔
رسم شکریہ مستقیم سر نے نبھایا۔ کامیابی کے لیے شیخ عظیم الدین سر ،خان سعدیہ مس ،خان فراست مس ،خان شگفتہ میس اور شیخ ناظمین میس نے محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔