بھساول میں رام گری مہاراج کی مذمت میں مسلم سماج کا خاموش مورچہ۔
بھساول:23/اگست(صلاح الدین ادیب ) پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے رام گیری مہاراج کی مذمت میں ہزاروں کی تعداد پر مشتمل خاموش مورچہ دوپہر تین بجے رضا ٹاور چوک سے نکل کر ڈاکٹر امبیڈکر چوک ستارہ پل سے ہوتے ہوئے تحصیل آفیس پہنچا جہاں تحصیلدار کو ایک میمورنڈم دیا گیاجس میں رام گیری مہاراج پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔وفد میں مولانا ریحان رضا مولانا حکیم مولانا سلطان سمیت دیگر علماء حضرات اور ایڈوکیٹ احتشام ملک وغیرہ موجود تھے۔
مورچہ میں تمام ہی سیاسی پارٹیوں کے مسلم رہنما سماجی کارکن سمیت مسلمانان بھساول ہزاروں کی تعداد میں شریک رہے پولس کا سخت بندوبست رہا۔
Comments
Post a Comment