لاڈلی محفوظ بہن اسکیم شروع کرنے اور بدلاپور کے خاطی کو سزا کے لۓ چھاوا سنگھٹنا کا میمورنڈم ۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بدلاپور میں ہوۓ دو طالبات کے جنسی تشدد کے خلاف شہر کی سماجی تنظیم چھاوا یوا مراٹھا پریشد نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کر ایک میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ بدلاپور میں دو نابالغ معصوم طالبات سے جنسی درازی کرنے والے خاطی ظالم کو فوراً سزا دی جائے اسی کے ساتھ جس طرح ریاستی حکومت لاڈلی بہن اسکیم شروع کر کے ریاست بھر کی خواتین کو معاشی امداد فراہم کر رہی ہے اسی طرح محفوظ لاڈلی بہن اسکیم شروع کر کے ریاست مہاراشٹر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور مہاراشٹر کو بہار نا بننے دے اسی کے ساتھ ساتھ ہی وزیر اعلٰی مہاراشٹر،وزیر داخلہ ریاست مہاراشٹر و ریاست کے وزیر تعلیم کے استعفی کا بھی مطالبہ کیا کہ وہ طالبات کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔اس موقع پر تنظیم کے صدر پرمود پاٹل،گنیش پاٹل ،سندیپ مانڈولے اویناش پاٹل، وغیرہ حاضر تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔