Posts

Showing posts from April, 2024

یکم مئی یومِ مہاراشٹر : (خصوصی مضمون) مسلمانوں کی تعلیمی،سیاسی،سماجی واقتصادی صورتحال کامختصر جائزہ.مہاراشٹر کی تاریخ،حقائق،وتجزیہ۔ متحدہ مہاراشٹر تحریک میں 106 لوگوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا ان میں چار مسلمان بھی تھے. (مضمون نگار :مرزا عبدالقیوم ندوی اورنگ آباد.)

Image
یکم مئی یومِ مہاراشٹر :  (خصوصی مضمون)  مسلمانوں کی تعلیمی،سیاسی،سماجی واقتصادی صورتحال کامختصر جائزہ. مہاراشٹر کی تاریخ،حقائق،وتجزیہ۔  متحدہ مہاراشٹر تحریک میں 106 لوگوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا ان میں چار مسلمان بھی تھے.  (مضمون نگار :مرزا عبدالقیوم ندوی اورنگ آباد.) 9325203227  _____________________________    یکم مئی 1960کو لسانی بنیاد پر ریاست مہاراشٹر کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے لیے مسلسل تیس سال تک جدوجہد کرنا پڑی،اس میں 106 لوگوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا۔انےمیں تین مسلمانوں کے نام بھی آتے ہیں (۱)محمدعلی (۲)سیدقاسم (۳)منشی وزیر علی۔اور شاعر امر شیخ۔سب سے پہلے ملک میں لسانی بنیادوں پرریاستوں کی تشکیل کے نظریہ کو 1928میں قبول کیا گیا۔اس کے لیے ملک کی ریاستوں میں زبردست تحریکیں چلائی گئیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کانگریس نے 1948میں ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں جواہر لعل نہرو، ولبھ بھائی پٹیل اور پٹہ بھی سیتارمیا شامل ہیں۔ مہاراشٹر ریاست کے قیام کے لیے ایک متحدہ مہاراشٹر کمیٹی قائم کی گئی۔10اکتوبر 1955 میں ...

"انسانیت کے مسائل کا حل اسلام کے عالمی بھائی چارے کے اصول میں پنہاں ہے" سہیل امیر۔

Image
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) حلقہ خواتین ،جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے ہم وطنی بھائی بہنوں کے لیے عید ملن پروگرام ریڈ کراس سوسائٹی میں منعقدکیا گیا۔تز کيربا لقران نیلو فر اقبال نے پیش کیں امیر مقامی مشتاق احمد نے افتتاحی کلمات پیش کۓ۔ریڈ کراس سوسائٹی کے نائب ضلعی صدر عبدالغنی میمن نے بھی جماعت اسلامی کے شعبہ خدمت خلق کے کاموں کو سرہایا۔  ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند جلگاؤں سہیل امیر شیخ نے مدلل انداز میں سامعین کو اسلام کی حقانیت سے واقف کروایا۔ اپ نے کہا کہ اسلام نے انسانی قدروں کو بام عروج تک پہنچایا ہے۔ اور ساری ہی انسانیت کو اپس میں اخوت کے رشتے سے جوڑ دیا ہے۔  رفیق پٹوئے سر نے مراٹھی زبان میں نعت پاک پیش کی۔ محمد سميع صاحب نے اپنے اختتامی خطاب میں سامعین کو خاندان ملک و عالم کی بھلائی کے اسلام کے ذرین اصولوں سے واقف کروایا ۔بعد ازیں شیر قورمہ اور ناشتہ پیش کیا گیا ۔ریڈ کراس سوسائٹی کی اُجولا میڈم نے مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرام لینے کی دعوت دی۔

ناندیڑ کے اردو گھر میں اردو اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کیسے بنایا جائےاس ضمن میں پروگرام۔

Image
ناندیڈ : (ف۔خ۔مسرت) آج بتاریخ 28/اپریل 2024 بروز اتوار شہر ناندیڑ کے اردو گھر میں مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم میں اردو اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کیسے بنایا جائے اس ضمن میں ایک اورنٹیشن پروگرام orientation program کا انعقاد مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم کے صدر محترم شفیع احمد قریشی صاحب کی صدارت میں عمل میں آیا ۔۔۔۔۔پروگرام میں اراکین مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم ،ادارے کے تحت چلنے والے تمام مدارس کے اساتذہ ، صدرمدرسین موجود تھے۔ پروگرام کی غرض وغایت پر مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم کے معزز رکن محترم بصیر احمد صاحب پر روشنی ڈالی اس پروگرام میں آموزشی تفاوت کا سامنا کیسے کریں؟ عنوان کے تحت محترم ڈاکٹر کلیم الدین شیخ صاحب سابقہ ڈائریکٹر RAAاورنگ آباد،وڈائٹ پرنسپل اورنگ آباد نےASE* Annual status education report کےحوالے سے سروے کے اعدادوشمار کے ساتھ آموزشی تفاوت بتاتے ہوئے تشویش اور فکر کا اظہار کیا۔۔۔اس تفاوت کو کم کرنے کے لئے سنجیدگی سے عملاً کچھ کر گزرنے کی ضرورت کو واضح کیا نیز اردو اسکولس کی قابلِ فکر وابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔بعد ازاں   بعنوان : اسک...

غزل ۔۔ (آصف عالم ۔۔ بیڈ)

Image
غزل (آصف عالم۔۔ بیڈ) 7020935762 راستہ وہ اندھیرے کا تو آسان نہی تھا  حفاظت کو وہاں میرا نگہبان نہی تھا  بڑھ رہا تھا آگےمیں فقط رب کے سہارے    اس راہ پر رہبر کا کوئی نشان نہی تھا  اک درد تھا جو نکلاہوں بچانے گھر غیر کا  اب اپنوں کی بستی میں میرا مکان نہی تھا   چل رہی تھی ساتھ میرے ماں کی دعایں  اس کے علاوہ سفر کا سامان نہی تھا    یہ که کے چلی گئی اس گھرکی ساری برکتیں   اک مدّت سے تیری دہلیز پے مہمان نہی تھا   آصف گزرتے دن کے ساتھ گم ہوگئے وہ نمازی  معلوم ہوا ہے کے اب رمضان نہی تھا

ضلع پریشد پرائمری اردو سکول مندروپ کی ایسپائریشن ٹیلنٹ سرچ امتحان میں شاندار کامیابی۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) ضلع پریشد پرائمری اسکول مندرب نے اے ٹی ایس امتحان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے ام سال اس امتحان میں جماعت سوم کی طالبات زینب فاروق ملا نے ریاستی سطح پر 14 رینک حاصل کیا ہے ضلعے میں ساتویں پوزیشن اور کیندر سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے ساتھ ہی جمع سوم کی رابعہ نے ریاستی سے طے پر 29واں مقام اور ضلعی سطح پر 22واں مقام حاصل کیا ہے کیندر سطح پر رابعہ 90 مقام پر رہی اسی کے ساتھ حمیرہ تنویر ملا نے کیندر سطح پر 15 مقام حاصل کیا اس سال مدرسہ ہذا کے جماعت دوم سے ہفتوں کے کل 23 طلبہ نے اس امتحان میں شرکت کی تھی اور سبھی کامیاب ہوئے واضح رہے کہ مدرسہ ہذا پچھلے چار سالوں سے ریاستی سطح کے اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں اور ریاستی اور ضلع سطح پر اونچی رینک حاصل کی ہے۔اس امتحان کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ امتحان پوری طرح مراٹھی زبان میں ہوتا ہے اور اردو مدد سے کہ طلباء ہمیشہ اگے رہے ہیں۔اس امتحان کی تیاری کے لیے خصوصی طور پر اسکول کے صدر معلمہ جہاں ارا تنولی نے ذاتی طور پر محنت کی اور طلبہ کی بہترین رہنمائی کی ساتھ ہی معلم عبدالقادر ک...

آئیٹا ممبرا کے ممبرز کا عید ملن پروگرام۔

Image
ممبرا : نامہ نگار (محمد اسلم) آج بروز اتوار بتاریخ 28 اپریل 2024 کو ویمنز سینٹر ممبرا میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کے ممبران کا عید ملن پروگرام منعقد ہوا۔ ممبرز کی اکثریت نے اس پروگرام میں اپنی شمولیت درج کرواکر شیر خورما سے لطف اندوز ہوئی۔ پروگرام کا آغاز مصطفٰی سر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد ازاں ضلعی صدر جناب مکرم خان صاحب نے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت بتائی۔ آئیٹا کے مقاصد پر گفتگو کی۔ آئیٹا ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ اور ایک نظریاتی تنظیم ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔ آپ نے علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کے قول کے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کام کرتے رہنا چاہیے۔ اس کے بعد آئیٹا ممبرا کے ذریعے منعقد کتابی مقابلے کے انعامات مہمانان کے ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے۔ اول انعام سادیہ اسکول ممبرا کی ڈاکٹر اسما رحمۃ اللہ صاحبہ کو ملا۔ دوم انعام انصاری تبسم عبدالعزیز صاحبہ نے حاصل کیا۔ تیسرا انعام شیخ شاہد سر نے حاصل کیا۔ یہ مقابلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بحثیت معلم اس کتاب پر لیا گیا تھا جس میں کافی اساتذہ نے شرکت کی تھی۔ صدارتی خطاب میں ریاستی صدر جناب سید شریف صاحب نے کیڈر ...

اورنگ آباد مریم مرزا محلہ لائبریری میں منایا گیا عالمی یومِ کتاب۔ عالمی یومِ کتاب تا یکم مئی یوم مہاراشٹر تک کتابوں کے تئیں بیداری مہم چلائی جائے گی. مرزا ابوالحسن علی

Image
 اورنگ آباد 23/اپریل (مرزا عبدالقیوم کی رپورٹ) ہر سال23 /اپریل عالمی یومِ کتاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔  اورنگ آباد شہر میں جاری تحریک مریم مرزا محلہ محلہ بچوں کی لائبریری کے تحت ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام دار المطالعہ میں آج دن منایا گیا۔ بچوں میں مفت 300 کتابیں تقسیم کی گئیں.. ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کی سرپرستی میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ مرزا ابوالحسن علی نے طلباء کو تفصیل سے عالمی یومِ کتاب اور اس کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مطالعہ کرنے اور کتابوں سے دوستی رکھنے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اپنے آپ کوروزانہ مطالعہ کا عادی بناییے۔  پروگرام مرزا نشاط ترنم اورمحلہ لائبریریوں کی محرک مرزا مریم جمیلہ کی نگرانی و سرپرستی میں منعقد کیا گیا..پروگرام میں الہدیٰ اردو اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے حصہ لیا اور طلباء کی رہنمائی کی۔ نسرین قادری ، شیخ نرگس اور معلمہ شمیم سحر باجی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عالمی یومِ کتاب پر دہلی اردو سے شائع ماہانہ امنگ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع بچوں کا مقبول رسالہ ماہن...

کوئز مقابلہ طلباء کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایک اچھا متبادل ہے.... نیلوفر سید۔

Image
شولاپور: نامہ نگار (عمران جمعدار) اسمارٹ اردو اسکول مشن سولاپور کے تحت سولاپور میونسپل اردو اسکولوں کا ایک بین المدارس کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں جماعت چہارم سے جماعت ہفتم تک کل 15 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ہر سال کی طرح یہ کوئز پروگرام اسکول کے نصاب پر مبنی تھا۔ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے 500 سوالات اور 6ویں اور 7ویں جماعت کے طلباء کے لیے 1000 سوالات پڑھنے دیےگئے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر محترم ممتاز شیخ سابق سپروائزر میونسپل ایجوکیشن بورڈ سولاپور حاضر تھے تو پروگرام میونسپل بورڈ آف ایجوکیشن سولاپور کی موجودہ نگران نیلوفر سید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ رئیسہ شیخ، شگفتہ پیارے، آفرین شیخ، آفرین دنڈورے اور طلعت تحسین مجاور مہمان کے طور پر موجود تھے۔ ممتاز شیخ نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور نیلوفر سید نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے اس دور میں کوئز طلباء کے روشن مستقبل اور اعتماد کے لیے ایک اچھا متبادل ہیں۔  پروگرام کے نتائج :   چھوٹے گروپ ۔ پہلا انعام۔ مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر چھ  دوسرا ...

جلگاؤں راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) پارٹی کے فعال اقلیتی رکن سلیم انعامدار اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگۓ / ضلع صدر پردیپ پوار نے پرتپاک استقبال کیا

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) سلیم انعامدار جلگاؤں ضلع اقلیتی طبقہ کی کامیاب نمائندگی کرتے ہوۓ راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) پارٹی کے سرگرم عمل رہتے ہوۓ گذشتہ روز اپنے دوست احباب و حامیوں کے ساتھ نیشنل کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔موصوف راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قیام سے ہی پارٹی کا بڑی دلچسپی سے کام کر رہےتھے۔اسی دوران راشٹروادی کانگریس پارٹی کی تقسیم کے بعد وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار) میں شامل ہوگیۓ تھے۔لیکن گذشتہ روز موصوف نے راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار ) پارٹی کو چھوڑکر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پردیپ پوار نے سلیم انعامدار کو گلہاۓ عقیدت دے کر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرشیوسینا(ادھوٹھاکرے) کے سنجےساونت ، سابق بلدیہ اعظمی کے سابق حسب اختلاف نیتا سنیل مہاجن ، شیوسینا شہر صدر شرد تائڈے ، سابق ڈپٹی میئر کلبھوشن پاٹل ، یوتھ کانگریس ریاستی عہدیدار مقتدیر دیشمکھ ، میر ناظم علی ، سنیئر کانگریس ورکر ذاکر باغبان ، یوتھ کانگریس کے مجیب پٹیل ، نومنتخب ضلع نائب صدر امجد پٹھان ، آتمارام جادھو ، جمیل شیخ ، نیانشور کولی ، پ...

انسان کو شیطان گمراہ کرتا ہے تو پھر شیطان کو کس نے گمراہ کیا۔از قلم ۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان یادگیری۔شولاپور

انسان کو شیطان گمراہ کرتا ہے تو پھر شیطان کو کس نے گمراہ کیا۔ از قلم ۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان یادگیری۔ شولاپور سچ ہے انسان کو شیطان نے گمراہ کیا۔ ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ سب سے پہلے شیطان کو کس نے گمراہ کیا  شیطان ، ابلیس کو ہی کہا جاتا ہے پہلے آسمان پر اس کا نام عابد اور دوسرے پر زاہد، تیسرےپر عارف چوتھے پر والی ،پانچویں پر تقی ،چھٹے پر خازن اور ساتویں پر ازازيل تھا اور اب قیامت تک اس کا نام ابلیس ہے عابد اور زاہد سے یہ ابلیس کیسے بنا آج جو ابلیس ہے وہ کبھی80 ہزارسال تک فرشتوں کا ساتھی رہا ،40 ہزار سال تک جنت کا خزانچی رہا ،30 ہزار سال تک مقربین کا سردار اور 14 ہزار سال تک عرش کا طوائف کرتا رہا مگر افسوس صرف اور صرف تکبر کی وجہ سے آج وہ ابلیس بن گیا  اللہ نے جب حکم دیا کے آدمؑ کو سجدہ کرنے کا تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کیا ۔ابلیس نے انکار کیا اور تکبر کیا ابلیس میں یہ تکبر آیا کہ آدم مٹی سے بنے ہیں اور میں آگ سے بنا ہوا ہوں۔  میں آدم سے افضل اور عبادت گزار ہوں اس باطل عقیدے، حکم الٰہی سے انکار اور تعظیمِ نبی سے *تکبر* کی وجہ سے وہ جنت سے نکالا گیا۔ انسان کی ...

چھٹیاں کیسے گزاریں۔از : ڈاکٹر اشفاق عمر

Image
چھٹیاں کیسے گزاریں۔ از : ڈاکٹر اشفاق عمر 7385383867 پوری دنیا میں اسکولوں میں لمبی چھٹیاں دینے کی روایت موجود ہے۔ عام طور پرسال بھر دو مرتبہ یہ چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ گرمی کے موسم میں دنیا کے ہر ملک میں اسکولوں میں ۵سے لے کر ۱۴ ہفتے تک کی چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ ہندوستان میں عام طور پر ۶ ہفتے کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ عام طور پر موسم کی سختیوں کی وجہ سے لمبی چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ جب موسم ناقابلِ برداشت ہونے لگتا ہے تو بچوں کے اسکول بند کردئیےجاتے ہیں۔ لمبی چھٹیوں کے علاؤہ بھی اسکولوں میں مختلف تہواروں اور موقعوں پر چھٹیاں ہوتی ہیں۔  عام طور پرسرپرستوں کے لیےیہ چھٹیاں کافی مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔ اب توبہت سارے لوگ یہ کہنے لگے ہیں کہ گرمیوں کی چھٹیوں کوایک بین الاقوامی تہوار کے طور پر منایا جانا چاہئے کیوں کہ ساری دنیا میں ہی گرمیوں میں اسکولوں میں چھٹیاں ہونے لگی ہیں۔اس کی وجہ سے پوری دنیا میں موسمِ گرما میں سفر کرنے والوں کی تعداد بھی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاؤہ دنیا بھر کے بازاروں، محلوں، پارکوں اور ساحل سمندر کی رونقیں عروج پرنظر آتی ہیں۔ بچوں کی چھٹیوں کااب بڑے بھی پورے طور سے ...

ماحول کے تحفظ کے لئے شجرکاری کا آغاز خود سے کریں۔۔۔۔سینئر صحافی پرشانت مانے۔ مورے، نلامندو، ویدیہ، دلپاک، نکالجے، تڑے اور سو لاپور وکاس منچ وسندھرا گورو ایوارڈ سے سرفراز۔

Image
 شولاپور : (نامہ نگار) سماجی، ادبی، تعلیمی، صحافت، ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کام کرنے والے افراد کو وسندھرا سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال گورو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔اس سال کا"وسندھرا گورو ایوارڈ"سولاپور کے معروف صحافی بھرت کمار مورے،اردو، مراٹھی کے ادیب و مصنف ایوب نلامندو،مصنف اور کارٹونسٹ ستیش ویدیہ،اشوک دلپاک،راجیندرکمار نکالجے، پروین تلے اور سولاپور وکاس منچ کو دیا گیا۔        سینئر صحافی پرشانت مانے،پنجاب نیشنل بینک کے سابق منیجر ہیمنت ویدیہ،محترمہ شگفتہ ڈنڈوتی یوگین گجر، کے ہاتھوں ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔جلسے کی  صدارت دلت تحریک کے سینئر لیڈر امباداس شندے نے کی۔         وسندھرا کے ذمے دار  آئی آئی فراش نے مہمانانِ خصوصی اور سامعین کا استقبال کرتے ہوئے اس جلسے کے مقاصد کو پیش کیا۔اماکانت ادمانے نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور پروین فراش نے شکریہ ادا کیا۔         اس موقع پر سینئر صحافی پرشانت مانے،امباداس شندے نے درختوں کی اہمیت اور اُن کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے ماحولیات پر سیر ...

ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون کو ایم بی بی ایس کی ڈگری تفویض ۔

Image
جلگاوں : نامہ نگار (انیس الدین) حال ہی میں ڈاکٹر وسنت راو پوار میڈیکل کالج ناسک میں ایم بی بی ایس کے کنوکیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جلگاوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون نے ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر اور انٹرنشپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اس کنوکیشن پروگرام میں انہیں ایم بی بی ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔   ڈاکٹر مدحت فاطمہ کی ابتدائی تعلیم بی ایم جین اردو پرائمری اسکول ثانوی تعلیم اقرا اردو اسکول، سالار نگر، جلگاوں سے مکمل ہوئی ۔گورنمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر وسنت راو پوار میڈیکل کالج ناسک میں مدحت فاطمہ کا ایڈمیشن ہوا اور اج مدحت فاطمہ نمایاں نمبرات حاصل کر کے میڈیکل کالج میں منعقد کنوکیشن پروگرام انہیں ایم بی بی ایس کی ڈگری تفویض کی گی ۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ بچپن ہی سے ذہین طالبہ رہی ہے۔ تمام جماعتوں میں اول مقام حاصل کرنے والے ڈاکٹر مدحت فاطمہ نے ایم بی بی ایس میں بھی اپنے مقام کو قائم رکھا .ڈاکٹر مدحت فاطمہ اقرا اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کی دخترنیک اخثر ہے۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ کے بڑی بہن ڈاکٹر ارم فاطمہ نے ممبی میڈیکل...

چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ کی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقادترقی پسند کسانوں کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

Image
شولاپور(اِقبال باغبان) مراٹھا سیوا سنگھ کے زیرِ اہتمام چلنےوالی چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ کے جانب سولاپورمیں عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں ترقی پسند اعلیٰ تعلیم یافتہ کسان پرتاپ ڈھینگلے، چانگ دیو کاشید، سدھیر کوکاٹے، پنکج پسال، وسنت راؤ وڈگاوے، شکیل باغوان کو مراٹھا سیوا سنگھ کے سابق ریاستی صدر نیتا جی گور ےنے اعزاز سے نوازا۔  ہندوستان ایک زرایتی ملک ہے۔ کسان ملک میں بے لوث کوششوں کا ایک گروپ ہیں۔ وہ جو اناج، پھل اور سبزیاں اگاتا ہے وہ بے لوث جوش و خروش سے اگاتا ہے ۔ اس کا اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کس کے منہ میں جائے گی۔ کسان زندہ رہے گا تو ہی ملک بچے گا۔ نیتا جی گورے نے رائے ظاہر کی کہ ان کی عزت ملک کی عزت ہے۔   کسان بالاجی پنڈت بھوسلے کی صدارت میں اختتام پذیر ہونے والے اس پروگرام میں مولانا طاہر بیگ، بھانتے ساری پوت، راج شیکھر ہیرے ہبو، سابق ایم ایل اے دلیپ مانے، نرسیا آدم، نرسنگھ مینجی، چندرکانت وانکر، سابق میئر عارف شیخ، ایڈووکیٹ عمر خاں بیریا، شیوسینا کے ضلعی سربراہ پروفیسر۔ اجے داساری، امول باپو شندے، وشنو کرم پوری، سدھیر کھرتمل، پدماکر کالے، ...

علم حماد ابوبکر ڈنڈوتی نے CSC اولمپیاڈ انگریزی امتحان میں دوم مقام حاصل کیا

Image
شولاپور: (مزمل شیخ) شولاپور سوشل ایسوسی ایشن انگریزی اسکول کے جماعت چہارم کے طالب علم حماد ابوبکر ڈنڈوتی نے CSC اولمپیاڈ انگریزی امتحان میں دوم مقام حاصل کیا۔ اس امتحان میں مہاراشٹر، گوا، اوڈیشہ، پنجاب،راجستھان، چھتیس گڑھ کے طالب علم بھی شامل تھے۔ اس امتحان میں حماد ابوبکر ڈنڈوتی نے %75 نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس، اساتذہ رشتہ دار و دوست احباب نے طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حماد ابوبکر ڈنڈوتی کو مزمل شیخ سر کی رہنمائی حاصل ہوئی۔

محمود محمد ہاشم مولیدینہ صاحب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔

Image
پونہ : (تبسم ہاشمی) پونے ڈسٹرکٹ آرٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن پونے کی جانب سے منیجنگ بورڈ عبدالواحد اینڈ مو لیدینہ اسکولز پونے، سابق چیئرمین مسٹر محمود محمد ہاشم مو لیدینہ   سر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" سے نواز گیا ہے اس موقع پر پونے ضلع کے صدر مسٹر ملند شیلار ریاستی نائب صدر مسٹر کرن سرودے، سکریٹری مسٹر خان واحد اور ایسوسی ایشن کے بانی مسٹر حسین خان منیجنگ بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر ایس این کوتوال ، مو لدینہ ہائی اسکول کے سابق پرنسپل مسز سید شا‌ ہدا حاضر تھے۔

لوک سبھا الیکشن میں صد فیصد ووٹنگ کیلئے ترغیب دلائیں۔علما ائمہ خطبا قائدین عمائدین اداروں تنظیموں سے ملی کونسل ضلع گلبرگہ کی اپیل۔

Image
گلبرگہ 18 اپریل : (عزیز الله سرمست) آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے عہدیداران نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ ملک اور ملت کے موجودہ حالات کے پیش نظر لوک سبھا الیکشن 2024 میں مکمل اتحاد کے ساتھ صد فیصد پولنگ کو یقینی بنائیں مولانا محمد غوث الدین قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ مولانا محمد شفیق احمد قاسمی سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 کیلئے حلقہ لوک سبھا گلبرگہ میں 7 مئی کو ووٹنگ مقرر ہے یہ الیکشن ملک کے تمام شہریوں باالخصوص مسلمانوں کیلئے غیر معمولی اہمیت کا متحمل ہے اس الیکشن کے نتائج پر ملک کی آزادی اور دستور کی بقا کا انحصار ہے اس لئے اس الیکشن کو نہایت سنجیدگی سے لینے اور اپنے ووٹوں کا دانشمندی اور اتحاد کے ساتھ صد فیصد استعمال کرنے کی ضرورت ہے اخباری بیان میں گلبرگہ شہر اور ضلع کے تمام علما ائمہ خطبا قائدین عمائدین دانشوران دینی ملی سیاسی سماجی ادارو...

مفتی ہارون ندوی کانگریس پارٹی کے جلگاؤں ضلع نائب صدر منتخب

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) لوک سبھا انتخابات سے پہلے، جلگاؤں ضلع کانگریس کمیٹی نے قومی صدر کھرگے صاحب اور عزت مآب راہول گاندھی کے حکم پر، پارٹی کو ضلعی سطح پر بھی مضبوط کرنے کے لیے، ملک کے شعله بیان مقرّر ، قومی مذہبی گرو اور اقلیتی برادری کے ترجمان۔ جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں وہ نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں اور انہوں نے ملک بھر میں سماجی و ثقافتی یکجہتی، تعلیم اور منشیات سے پاک سماجی اصلاح کے لیے عظیم کام کیا ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر اقلیتی ترجمان کے ساتھ ساتھ فادر باڈی کے ضلع جلگاؤں نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی کو سنجے ساونت جلگاؤں ضلع رابطہ سربراہ، ضلع صدر بالاصاحب پردیپ پوار، دنیشور کوڑی آشوتوش پوار کی موجودگی میں تقرری نامہ دے کر نوازا گیا۔ اور مفتی صاحب سے جلگاؤں اور راویر حلقوں میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔ مفتی صاحب جو مُحبت، ایکتا کی سیاست کر کے ماحول کو بدل سکتے ہیں مذہب کے نام پر روٹی کھانے والوں کو بے نقاب کر کے ترقی کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے اور آئین کو بدلنے کے مذموم عزائم رکھنے والوں کے خلاف کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس اور شیوسی...

موجودہ حالات میں بین المذاہب مکالمات ہی آپسی دوریوں کو رفع کر سکتے۔پہور میں ہندو مسلمانوں کے اجتماع میں سہیل امیر شیخ کا اظہار خیال۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پہور ضلع جلگاؤں میں عید ملن اور مسجد پریچۓ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس انوکھے اور تاریخی پروگرام میں داعی اسلام   سہیل امیر شیخ  نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قصبہ پہور  کی مشہور و معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سیاسی سماجی و محکمہ پولیس سے وابستہ انتظامیہ کی خصوصی شرکت رہی  سہیل امیر نے اپنی تقریر میں بتایا کہ مسجد یہ امن کا گہوارہ ہے اور یہاں سے انسانوں کی خدمت کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ تاکہ ہمارے سماج میں کوئی فرد نہ بھوکا رہ سکے نہ پیاسا ۔ بلکہ اس کا بہترین انتظام کیا جا سکے ۔ امیر  نے اپنی گفتگو میں آگے بتایا کہ اسلام یہ امن کا پیغام دیتا ہے۔ اور آج ساری دنیا کو اس امن کی انتہائی ضرورت ہے۔ کاش کہ ہم تمام لوگ اپس میں ایک ہو کر اس ملک کی تعمیر میں اپنا رول ادا کریں۔  پروگرام میں شمی مولانا 'رفیق سر اور شہر کے معزز شخصیات نے حصہ لیا.   اختتام پر تمام ائے ہوئے مہمانوں کا پھول دے کر استقبال کیا گیا۔ اور انہیں شیر قورمہ پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی  عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔  اختتام پر ائے ہوئے ...

تنویر شیخ کا اسرو مشن ورکشاپ مکمل ۔

Image
شولاپور: نامہ نگار (عمران جمعدار) مہانگر پالیکا اردو اسکول نمبر دو غریبی ہٹاؤ نمبر 2 شولاپور اس اسکول کی طالبہ نے اسرو اسپیس مشن کے ورکشاپ کو مکمل کر کہ یہ ثابت کر دیا کہ اردو اسکول کے طلبہ بھی بہت دیگر پروگراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ یہ ورکشاپ اسرو میجیکا اسپیس ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے لیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد خلائی تحقیقات کی مجموعی معلومات حاصل کرنا ہے۔ تمام خلائی مشنریوں پر کس طرح سے کام لیا جاتا ہے ان تمام کی معلومات اس ورکشاپ میں دی گئی۔ چندریان 1,2,3 منگلیان یان، سگنل کنکشن موبائل کنکشن کے بارے میں مزید معلومات دی گی۔ یہ 4 دن پر مشتمل پروگرام تھا۔

اوم پرکاش لڈھا صاحب کا بزم امدادیہ کھیڈ ( ضلع رتناگیری)کے لیے مالی امداد۔

Image
کھیڈ ،رتناگیری : نامہ نگار (عبدالمنان شیخ) کوکن کی معزز ہستی جناب اوم پرکاش مدن لال لڈھا صاحب نے کھیڈ شہر میں بزم امدادیہ ادارہ کے زیر اہتمام ایم آئی اے کے جی اور پرائمری اور ایم آئی بی گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج کا دورہ کیا ۔ ادارے کے صدر جناب اے آر ڈی خطیب صاحب نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جامع انداز میں میں تفصیل سے ادارے کا تعارف اور اغراض ومقاصد پیش کیے۔ جناب اوم پرکاش صاحب نے اسکول کی معیاری تعلیم اور نظم و ضبط سے بے حد متاثر ہوئے ۔اسکول کی ڈسیپلین اور معیاری تعلیم کی وجہ سے غیر مسلم لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں یہ دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ۔ انھوں نے ادارے کے روح رواں جناب اے آر ڈی خطیب کی صاحب اور اساتذہ کی محنتوں اور کاوشوں کی وجہ سے قلیل وقت میں اسکول کی ترقی کو سراہا اور اپنی طرف سے مالی تعاون دے کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جناب لڈھا صاحب کی اچانک آمد اور ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔

جلگاؤں میں علامہ اقبال اسپورٹس کلب کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد

Image
 جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) کھیل انسانی صحت کے معیار کو بلند کرنے معیاری طرز زندگی اور تناؤ سے پاک ماحول مہیا کراتے ہیں نیز جسمانی طاقت بڑھانے کے علاوہ کھیل افراد کی مجموعی شخصیت کی نشوونما کردار سازی و قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اسی کے چلتے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ڈاکٹر علامہ اقبال اسپورٹس کلب مہرون جلگاوں کی جانب سے بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے ، فٹبال، میوزیکل چیئرز گیم، لیموں چمچہ گیم، اقبال پریمئیر لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو گروپ بنائے گئے تھے پہلا گروپ جماعت اول سے جماعت چہارم تک اور دوسرا گروپ جماعت پنجم سے جماعت نہم تک ۔ ان مقابلوں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اول گروپ میں لیمو ں چمچہ گیمز کے مقابلے میں منذرہ اظہر نے اول مقام ،آیت شیخ نے دوم مقام، علیزا انجم ارشد نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ میوزیکل چیئرز گیم میں آمینہ عابد شیخ نے اول مقام ،زارا ارباز نے دوم مقام منذرہ اظہر نے سوم مقام حاصل کیا اسی طرح گروپ دوم میں لیموں چمچہ گیمز میں عالیہ فیروز پنجاری نے اول مقام لائبہ ارباز نے دوم مقام اور ...

بی۔کیو۔کے۔ اُردو ہائی اسکول میں 14 اپریل کے موقع پر تقریب کا انعقاد۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) دستور کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش 14 اپریل کے موقع پر بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی منائی گئی۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر ساتھ ہی ساتھ تدریسی و غیر تدریسی عملہ شریک تھا۔ ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

بھرت مورے، ایوب نلامندو اور ستیش ویدیہ کو وسندھرا گورو ایوارڈ کا اعلان۔

Image
شولاپور(محمد مسلم کبیر) سماجی، ادبی، تعلیمی، صحافت اور ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں قابل ستائش کام کرنے والےاشخاص کو وسندھرا سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال گورو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔اس سال اس  ایوارڈز کے لئے سولاپور کے سینئر صحافی بھرت کمار مور ے،اردو-مراٹھی کے سینئر صحافی ایوب نلامندو، مصنف اور کارٹونسٹ ستیش ویدیہ اور سولاپور وکاس منچ کو "وسندھرا گورو ایوارڈ" کا اعلان کیا گیا ہے۔  یہ پروگرام 20 اپریل 24 کو صبح 11 بجے دلت تحریک کے بانی امباداس شندے کی صدارت میں اور سینئر صحافی پرشانت مانے، راجندر کمار نکالجے، پروین تلے، اشوک کمار دلپاک کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔  سولاپور سماج کلیان کیندر میں مذکورہ ایوارڈز معزز مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں پیش کیا جا ئے گا۔ پروگرام کے منتظم آئی آئی فراش نے عوام الناس سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

آئے سمجھتے ہیں____ اسرائیل اور فلسطین کی تاریخ قسط نمبر _1از قلم ( آفرین عبدالمنان شیخ سولاپور۔)

Image
آئے سمجھتے ہیں____  اسرائیل اور فلسطین کی تاریخ (Israel and Palestine Conflict.) قسط نمبر _1 از قلم ( آفرین عبدالمنان شیخ سولاپور۔) ______________________________________________ فلسطین یہ صرف مسلمانوں کی سر زمین جتنی اہم مسلم کے لئے ہے اتنی ہی اہم عیسائی اور یہودی لوگوں کے لیے ہیں۔ ۱۵۰۰ صدی میں ملک  فلسطین کی سر زمین سلطنت عثمانیہ کے زیر نگراں میں تھی۔ سن ۱۸۰۰ میں یہودی لوگوں میں دھیرے دھیر ے یہ سوچ پروان چڑھنے لگی کہ انکا اپنا ایک الگ ملک ہو جس کی وجہ سے اُن پر جو ظلم ہو رہا ہے اسکا مقابلہ کیا جا سکے. اس رد عمل اور ترکیب کو Zionism  کہا جاتا ہے۔  دوبارہ قیام اور اب  یہودی قوم کی ترقی اور تحفظ کے لیے ایک تحریک جو اب اسرائیل ملک  ہے۔zionism  کہلاتا ہے۔  یہ تھیوڈور ہرزل کے تحت 1897 میں ایک سیاسی تنظیم کے طور پر قائم کیا گیا تھا، اور بعد میں اس کی قیادت چیم ویزمین نے کی ۔ یہ ترکیب اس قیادت اور اُمید میں قائم ہو رہی تھی کہ خود کی آزاد سرزمین پر ان کی حکومت ہو اس کے چلتے یہودی فلسطین کی سر زمین پر رہنے کے لئے چل پڑے ۔ سن 1914 میں پہلی جنگ ...

کرجگی برادران نے عیدالفطر کی خوشی اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھری دعاؤں کے ساتھ منائی

Image
شولاپور : (رضوان كرجگی) ھندوستان بھر میں عیدالفطر کی خوشی بھری دعاؤں کے ساتھ منائی گئی کہتے ہیں نے کے  اپنوں کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر خوشی محسوس کرنا انسان کا فطری رجحان ہے۔ جب انسان اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوتا ہے تو اس کی خوشی دوگنی ہوجاتی ہے۔ اور جب تہواروں کا موسم ہوتا ہے تو انسان تہواروں کو منانے کے لیے خاندان کے درمیان رہنے کو ترجیح دیتا ہے، ایسے میں وہ نہ صرف تہواروں کا مزہ دوبالا کر دیتا ہے بلکہ تہواروں میں رنگ بھرتے ہوئے اپنائیت کا احساس بھی محسوس کرتا ہے۔ خاندان کے بغیر تہوار منانا ادھورا رہتا ہے۔ شہر سولاپُور کی ایک ایسی ہی مشترکہ فیملی کرجگی خاندان کی اراکین کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے خوبصورت تصویر

جلگاؤں کےاربان انیس شیخ نے سات سال کی عمر میں روزے مکمل کیے۔

Image
جلگاؤں: (انیس الدین) اربان انیس شیخ ساکن اقرا کالونی مہرون جلگاوں کے سات سالہ عمر میں اربان نے اپنے روزے مکمل کیے۔ اربان شیخ تقریبا تین سال سے روزہ رکھتے ا رہے ہیں اس ننھے اور معصوم بچہ کا روزے اللہ قبول کرے ۔ان کی تربیت ان کے والدہ نے کی۔ محترمہ بڑی دیندار ہیں جو ان کی تربیت میں دینی و دنیاوی تعلیم دلانے میں ہمیشہ پیش پیش ہوتی ہے ساتھ ہی اربان کی بہنوں کا بھی روزے مکمل کیے ہیں۔ اربان شیخ کو وراثت میں دینی ماحول ملا ہے۔ روزے مکمل کرنے پر والدین ۔ رشتہ داروں نے انھیں دعاوں سے نوازا۔

شولاپور میں عیدالفطر کی نماز کا نظام الاوقات۔

شولاپور: (اقبال باغبان) مکہ مسجد (بیجاپور بیس شولاپور) 07:00 بجے مرکز مسجد (قدوائی چوک شولاپور) 07:30 بجے  نور اسلام (تلنگی بادشاہ پیٹھ شولاپور) 07:30 بجے رنگ بھون عیدگاہ شولاپور۔۔ 07:30 بجے ملت مسجد (جیل روڈ شولاپور) 07:45 بجے طوبیٰ مسجد (سیدھیشور پیٹھ شولاپور) 08:00 بجے شاہی عالمگیر عیدگاہ پانگل اسکول شولاپور ۔ 08:30 بجے شاہی عالمگیر عیدگاہ ہوٹگی روڈ شولاپور۔ 08:30 بجے بیریا مسجد ساکھر پیٹھ شولاپور۔ 08:30 بجے زینت الاسلام جوڈ بھاوی پیٹھ شولاپور۔ 09:00 بجے۔ پانگل مسجد بارہ امام چوک شولاپور۔ 09:00 بجے۔ شاہی عالمگیر عید گاہ جُنی میل کمپاونڈ ،شولاپور۔ 09:30 بجے آثار میدان شولاپور۔ 10:00 بجے۔

مدیحہ قدیر شیخ نے 30 روزے مکمل کیے

Image
شولاپور: (نامہ نگار) سدیشور نگر،نمبر تین۔نئی زندگی٫شولاپور  رہنے والی مدیحہ قدیر شیخ نے آٹھ سال کی عمر امسال رمضان المبارک کے 30روزے مکمل کر کے اپنی زندگی کا پہلا یوم صیام مکمل کیا۔ اس خوشی کے موقع پر والد والدہ بہنیں دادا دادی نانا نانی سبھی نے مدیحہ کی گل پوشی کی اور دعاؤں سے نوازا۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچی اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے مبارکباد۔

جلگاؤں کے معصوم روزہ دار

Image
جلگاؤں (تبریز شمسی) شہر جلگاؤں کے دامن میں آباد یاول شہر کی کم عمر بچی فائقہ توصیف خان عمر 9 سال نے امسال اس  گرمی کے موسم میں پورے روزے رکھ کر اپنے ایمانی جزبہ اور تقویٰ کا ثبوت دیا جس پر بچی اور اس کے والدین کو دوست احباب اور شہر کے متحرک حضرات نے مبارکباد پیش کیں اور دعاوں سے نوازہ۔ جلگاؤں (تبریز شمسی) شہر جلگاؤں میں جہاں کم عمر بچوں نے روزے رکھیں وہیں ان معصوم بچوں میں اس گرمی کے موسم میں روزے رکھ کر فاطمہ فہیم خان نے اپنا نام بھی درج کروایا۔ جس کی عمر 9 سال ہی ہے۔ اور پورے روزے رکھ کر فاطمہ نے اپنے ایمانی جزبہ اور تقویٰ کا ثبوت دیا جس پر بچی کو اور اس کے والدین کو دوست احباب اور شہر کے متحرک حضرات نے مبارکباد پیش کیں اور دعاوں سے نوازہ۔

دلشادبانومکتوم مجاوراب ڈاکٹردلشاد بانومجاوربن گئیں۔

Image
شولاپور :(اقبال باغبان) مکتوم مجاورکی قرۃ العین دلشاد بانو نے BHMS امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کے  ڈاکٹر بن گئ ہیں۔  اس  طالبہ نے بی۔ایچ۔ایم۔ایس۔ کے فائنل اِیر میں  فسٹ کلا حاصل کیا ہے۔ ان کی تعلیم مہیلا  ہومیو پیتھک میڈکل کالج اینڈ ہاسپٹل  شولاپور میں ہوئی ۔  ڈاکٹر دلشاد بانو ابتداء سے ہی ذہین تھیں۔ ڈاکٹر بننا ان کا مقصدتھا۔ 2017ء میں آپ نے مہاراشٹر اردو ہائی اسکول مہاپرل تعلقہ مندن گڑھ ضلع رتناگیری سے ایس۔ایس ۔سی۔ کے امتحان میں 93 فی صد مارکس حاصل کیے تھے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیم انہوں نے سوشل  سائنس جونئیر کالج سے حاصل کی اور 2019 میں 78 فی صد نمبرات حاصل کیے۔ 2024 میں انہوں نے بی۔ایچ۔ایم۔ایس۔ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر دلشاد کا تعلق موتوسط گھرانے سے ہے۔ آپ کے والد ملازمت کرتے ہیں ۔ والدہ  معلمہ ہیں۔ ایم۔اے۔ پانگل اسکول کے سابق صدرمدرس اے۔ایچ۔ملا کی آپ نواسی ہیں۔  دلشاد کی اس کامیابی پر ان کے والد کے پیرومرشد حضرت شیخ ابراہیم شاہ قادری، قمرعتیقی مدظلہ العالی اور تمام اہل سلسلہ ، رشتہ دار دوست احباب نے دلشاد کو ان کے روشن مستقبل ک...

عبادتوں میں پہل کرنے والا شیخ تٰہمی۔

Image
(گوونڈی سے خان شبنم فاروق کی رپورٹ) آٹھ سالہ شیخ تٰہمی بن عثمان نے نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ روزوں کی تکمیل کی ۔ جس عمر میں بچے کھیلوں میں مصروف ہوکر عبادتوں سے غافل ہورہے ہیں ۔ ایسے نازک حالات میں شیخ تہمی چھوٹی چھوٹی عبادات کرکے نیک اور صالح بننے کی طرف راغب ہے ۔ نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ قرآن سیکھنے کی کوشش جاری ہے ۔ ﷲ اس پیارے بچے کو نیک صالح بناۓ اور سکون و عافیت عطا کرے۔ امین۔

آدرش ہائی اسکول و جونیئر کالج،کرجی تعلقہ کھیڈ ( رتنا گیری) کے سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ کا والہانہ استقبال۔

Image
( رتناگیری سے زیبا اگر کھیڈ کی رپورٹ)  آدرش ہائی اسکول و جونیئر کالج کرجی تعلقہ کھیڈ ضلع رتنا گیری کے سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ کی آمد پر اسکول کمیٹی کے چیرمین اخلاق زین الدین پرکار صاحب اور پرنسپل فرحین بھاکشے نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تعریف کے طور پر ایک یادگار مومینٹو پیش کیا ۔اس موقع پر اسکول کا اسٹاف بھی موجود تھا۔معلمہ زیبا اگرکھیڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ عبدالمنان سر میرے استاد ہیں ۔بڑی محنت اور دیانتداری سے اپنے تعلیمی خدمات انجام دیے خاص کر اردو زبان و ادب سے رغبت پیدا کرنے کے لیے مطالعہ اور خوش خطی پر زور دیتے تھے ۔اسکول کمپنی کے چیرمین اخلاق زین الدین پرکار صاحب نے کہا کہ اس اسکول میں سر کی 34 سالہ تعلیمی خدمات کو جس میں دس سال پرنسپل رہے ان کی خدمات کو ادارہ مدتوں یاد رکھے گا۔ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے ۔ ریٹائر ہونے کے بعد بھی سر کے سماجی و تعلیمی خدمات کو خوب سزاہا ۔ سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ نے کہا کہ زیادہ تر سر پرستوں کا رجحان اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم م...

کے۔ ایم۔ سی۔ چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ سولاپور کی جانب سے۔سولاپور میں 14 اپریل کو ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد۔

Image
شولاپور(اِقبال باغبان)۔ کے۔ ایم۔ سی۔ چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، سولاپور اور سولاپورضلع خادم الحجاج حج کمیٹی کے اشتراک سے اتوار 14 اپریل کو صبح 10.00 بجے سے شام05.00 بجے تک۔ " ایک روزہ حج تربیتی کیمپ" کے۔ ایم۔ سی ۔گارڈن، سوشل ہائی اسکول کے سامنے، مسلم بادشاہ پیٹھ، سولاپور میں منعقدکیا گیا ہے۔  اس ایک روزہ حج تربیتی کیمپ میں عمرہ کیسے کرنا ہے، احرام کیسے باندھنا ہے، طواف کیسے کرنا ہے، رمل کیسے کرنا ہے، اتباع کیسے کرنا ہے، صفا، مروہ کی سعی کیسے کرنا ہے، حج کی نیت کیسے کرنا ہے، منیٰ میں کیا کرنا ہے، عرفات، مزدلفہ میں کیا کرنا ہے، شیطانوں کو کنکر کیسے مارنا ہے، حلق یعنی سر کے بال کیسے نکالنا ہے، قربانی کہاں کریں، یہ ساری معلومات حاجی عثمان جمعدار(سر) دیں گے۔ انشا اللہ۔   سولاپور شہر اور ضلع کے تمام عازمین حج سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ تربیتی کیمپ میں مرد حضرات اور خواتین بھی شرکت کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔   مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مبین سید (9403720000)،  عارف شیخ (9422457862)،   عثمان ج...

خان ریفا بنت صدام اور خان راحیل بنت صدام کے روزوں کی ادائیگی۔

Image
(گوونڈی سے خان شبنم فاروق کی رپورٹ) خان ریفا بنت صدام دس سال کی عمر میں اب تک کے تمام روزوں کی ادائیگی کی ہے ۔ ریفا مسنون دعاؤں پر عمل کرنے والی نہایت پیاری اور با عمل بچی ہے ۔ اسلام کے تمام اراکین سے واقف اس بچی نے کئی احادیث شریف یاد کی ہے ۔ جو وقتاً فوقتاً اپنے چھوٹے بھائی بہن کو بھی یاد کراتی ہے۔ ریفا سے متاثر ہو کر اس بچی کا چھوٹا بھائی راحیل بھی روزہ رکھتا ہے ۔ دونوں بھائی بہن کو ﷲ رب العزت اپنے نیک بندوں میں شمار کرۓ۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے ان دونوں معصوم روزہ دار اور ان کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

خان اقرا بنت غفران نے ذوق و شوق کے ساتھ روزوں کی تکمیل کی۔

Image
(گوونڈی سے خان شبنم فاروق کی رپورٹ) خان اقرا بنت غفران نے نہایت ذوق و شوق کے ساتھ روزے کی تکمیل کی ۔ اقرا عصری تعلیم کے ساتھ شرعی تعلیم بھی حاصل کررہی ہے ۔ اس بچی نے ٢٠ احادیث مبارکہ ١٠ سورہ ، پانچ کلمے مع ترجمہ اور معمول کی دعائیں بھی یاد کی ہے ۔ مزید سنت نبوی کے آداب جو روزمرہ زندگی میں استعمال ہوتے ہیں اسے یاد کرنے کے ساتھ عمل کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ قرآن مقدس کی تلاوت مخارج کے ساتھ سیکھ رہی ہے ۔ ﷲ اس پیاری بچی کو نیک و صالح اطوار والی قرۃ العین بناۓ۔آمین۔  صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم روزہ دار اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

افضل پور ضلع گلبرگہ کے اسد اللہ نصیرالدین پیرزادے کا پہلا روزہ مکمل

Image
افضل پور ضلع گلبرگہ کے رہنے والے اسد اللہ نصیرالدین پیرزادے نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کر کے اسلام کے ایک اہم فرض کو ادا کیا۔ اسداللہ نے یہ روزہ عمر کے آٹھ سال میں رکھا۔ بچے کے اس فریضہ دین ادا کرنے پر والدین اور رشتہ داروں نے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازہ۔  صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچے اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد ۔

ایڈوکیٹ یونس جلال الدین کا سینٹر پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقرر۔

Image
(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) مہرون جلگاوں کے رہائشی یونس شیخ جلال کو سینٹر نوٹری سینٹر پبلک نوٹری کی حیثیت سے حال حال ہی میں تقرر کیا گیا جس سے مسلم طبقے میں اور خصوصا مہرون علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ایڈوکیٹ یونس شیخ کی ابتدائی تعلیم اینگلو اردو ہائی سکول پاجورہ سے مکمل ہوئی ثانوی تعلیم اینگلو اردو ہائی سکول جونیئر کالج جلگاوں سے مکمل کرنے کے بعد بی اے( انگریزی) کی ڈگری نوتن مراٹھا کالج سے حاصل کرنے کے بعد ایڈوکیٹ شیخ صاحب کی رہنمائی سے منیار لا کالج میں ایل ایل بی کے لیے داخلہ لیا وکالت کی تعلیم مکمل کی۔ لاء کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پریکٹس بھی ایڈوکیٹ شیخ صاحب کے نگرانی میں مکمل کی۔ بعد ازاں ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل اور ایڈوکیٹ وی ایچ پارٹیل کی رہنمائی میں تقریبا 20 سال سے گوا بار کونسل جلگاؤں میں پریکٹس اور اپنی وکالت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں سینٹر گورنمنٹ کی جانب سے سینٹر پبلک نوٹری کی لسٹ میں ایڈوکیٹ یونس اشیخ جلال کا تقرر عمل میں ایا ۔ایڈوکیٹ یونس شیخ کی سینٹر پبلک نوٹری کی تقرر کے موقع سے ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل ایڈوکیٹ وی ایچ پارٹیل،ڈاکٹر عبدا...

ننھی پری کا پہلا روزہ

Image
گوونڈی : ( خان شبنم فاروق) خان سحبین بنت محمد شاداب نے آٹھ سال کی عمر میں پہلی مرتبہ روزہ رکھا۔ سحبین پہلی جماعت کی طالبہ ہے ماہ رمضان میں امتحان جاری ہونے کے باوجود والدہ سے کہہ کر روزہ رکھ رہی ہے ۔ گھر والوں نے اس جزبہ ایمان کی قدر کرتے ہوۓ بچی کی حوصلہ افزائی کی اور اسے مزید دیگر عبادات کی طرف راغب کررہے ہیں ۔ سحبین نے اسی ماہ میں چند دعائیں یاد کی ہے ۔ آداب یاد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ﷲ اس پیاری سی بچی کے جزبہ کو قبول کرے اور مزید نیکیوں کی طرف راغب کرے ۔۔آمین

ڈاکٹر الیاس شیخ نور محمد کی بی ڈی ایس امتحان میں نمایاں کامیابی۔

(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) جلگاوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر الیاس شیخ نور محمد نے حال ہی میں برہانپور کالج  سے بی ڈی ایس کے فائنل امتحانات میں نمایاں نمبرز سے کامیاب ہوئے۔  ڈاکٹر الیاس شیخ کی ابتدائی تعلیم سے بارہویں جماعت تک کی تعلیم اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر میں مکمل ہوئی۔ ڈاکٹر الیاس نے اپنے رزلٹ دیکھنے کے بعد فورا اپنی اسکول اقرا اردو ہائی سکول سالار نگر میں اپنے اساتذہ سے ملاقات کی ان کا شکریہ بجا لایا کہ اپ کی رہنمائی اپ کی دی ہوئی تعلیمات سے میں اس مقام تک پہنچا ہوں میری اس نمایاں کامیابی میں میرے والدین کی دعا کے ساتھ ساتھ میرے اساتذہ کا بھی کلیدی رول رہا ہے۔ ڈاکٹر الیاس شیخ کے والد محترم شیخ نور محمد سر اسی اقرا اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر الیاس شیخ کی نمایاں کامیابی کے موقع پر صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے و دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر الیاس شیخ کو مبارکباد پیش کی مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا ۔ساتھ ہی اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب و ...