اورنگ آباد مریم مرزا محلہ لائبریری میں منایا گیا عالمی یومِ کتاب۔ عالمی یومِ کتاب تا یکم مئی یوم مہاراشٹر تک کتابوں کے تئیں بیداری مہم چلائی جائے گی. مرزا ابوالحسن علی
اورنگ آباد 23/اپریل (مرزا عبدالقیوم کی رپورٹ)
ہر سال23 /اپریل عالمی یومِ کتاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اورنگ آباد شہر میں جاری تحریک مریم مرزا محلہ محلہ بچوں کی لائبریری کے تحت ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام دار المطالعہ میں آج دن منایا گیا۔ بچوں میں مفت 300 کتابیں تقسیم کی گئیں.. ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کی سرپرستی میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ مرزا ابوالحسن علی نے طلباء کو تفصیل سے عالمی یومِ کتاب اور اس کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مطالعہ کرنے اور کتابوں سے دوستی رکھنے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اپنے آپ کوروزانہ مطالعہ کا عادی بناییے۔
پروگرام مرزا نشاط ترنم اورمحلہ لائبریریوں کی محرک مرزا مریم جمیلہ کی نگرانی و سرپرستی میں منعقد کیا گیا..پروگرام میں الہدیٰ اردو اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے حصہ لیا اور طلباء کی رہنمائی کی۔ نسرین قادری ، شیخ نرگس اور معلمہ شمیم سحر باجی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عالمی یومِ کتاب پر دہلی اردو سے شائع ماہانہ امنگ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع بچوں کا مقبول رسالہ ماہنامہ بچوں کی دنیا کے ساتھ تعلیمی انقلاب کے بعد شمارہ بچوں میں تقسیم کیے گئے.. واضح رہے کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کی سرپرستی و نگرانی میں محلہ لائبریری تحریک چلائی جارہی ہے اور اب تک 32 بچوں کی محلہ لائبریریاں شروع کی گئی ہیں..یہ لائبریریاں شہر و مضافات کے غریب، مزدوروں کی بستیوں میں شروع کی گئی ہیں. ان لائبریریوں سے ہزاروں بچے استفادہ کررہے ہیں. فاؤنڈیشن کے ذمہ دار مرزا ابوالحسن علی نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کوشاں ہیں اور انہوں نے ابھی سینکڑوں پروگراموں میں ہزاروں کتابیں بچوں میں گھروں پر تقسیم کی گئی ہیں.۔ موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کو کتابوں کا دوست بنانا ہے۔ اس کے لیے "کتابوں کا تعارف، مختلف قومی و بین الاقوامیشخصیات پر لکھیں کتابیں پڑھنے کے لیے دینا اور ان سے مضامین لکھوانا شامل ہیں۔ یہ مہم 23/اپریل عالمی یومِ کتاب تا یکم مئی یوم مہاراشٹر تک کتابوں کے تئیں بیداری مہم چلائی جائے گی اس طرح کی اطلاع مرزا ابوالحسن علی نے دی ہے۔
Comments
Post a Comment