"انسانیت کے مسائل کا حل اسلام کے عالمی بھائی چارے کے اصول میں پنہاں ہے" سہیل امیر۔



جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) حلقہ خواتین ،جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے ہم وطنی بھائی بہنوں کے لیے عید ملن پروگرام ریڈ کراس سوسائٹی میں منعقدکیا گیا۔تز کيربا لقران نیلو فر اقبال نے پیش کیں امیر مقامی مشتاق احمد نے افتتاحی کلمات پیش کۓ۔ریڈ کراس سوسائٹی کے نائب ضلعی صدر عبدالغنی میمن نے بھی جماعت اسلامی کے شعبہ خدمت خلق کے کاموں کو سرہایا۔ 
ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند جلگاؤں سہیل امیر شیخ نے مدلل انداز میں سامعین کو اسلام کی حقانیت سے واقف کروایا۔ اپ نے کہا کہ اسلام نے انسانی قدروں کو بام عروج تک پہنچایا ہے۔ اور ساری ہی انسانیت کو اپس میں اخوت کے رشتے سے جوڑ دیا ہے۔ 
رفیق پٹوئے سر نے مراٹھی زبان میں نعت پاک پیش کی۔
محمد سميع صاحب نے اپنے اختتامی خطاب میں سامعین کو خاندان ملک و عالم کی بھلائی کے اسلام کے ذرین اصولوں سے واقف کروایا ۔بعد ازیں شیر قورمہ اور ناشتہ پیش کیا گیا ۔ریڈ کراس سوسائٹی کی اُجولا میڈم نے مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرام لینے کی دعوت دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔