اوم پرکاش لڈھا صاحب کا بزم امدادیہ کھیڈ ( ضلع رتناگیری)کے لیے مالی امداد۔
کھیڈ ،رتناگیری : نامہ نگار (عبدالمنان شیخ) کوکن کی معزز ہستی جناب اوم پرکاش مدن لال لڈھا صاحب نے کھیڈ شہر میں بزم امدادیہ ادارہ کے زیر اہتمام ایم آئی اے کے جی اور پرائمری اور ایم آئی بی گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج کا دورہ کیا ۔ ادارے کے صدر جناب اے آر ڈی خطیب صاحب نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جامع انداز میں میں تفصیل سے ادارے کا تعارف اور اغراض ومقاصد پیش کیے۔ جناب اوم پرکاش صاحب نے اسکول کی معیاری تعلیم اور نظم و ضبط سے بے حد متاثر ہوئے ۔اسکول کی ڈسیپلین اور معیاری تعلیم کی وجہ سے غیر مسلم لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں یہ دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ۔ انھوں نے ادارے کے روح رواں جناب اے آر ڈی خطیب کی صاحب اور اساتذہ کی محنتوں اور کاوشوں کی وجہ سے قلیل وقت میں اسکول کی ترقی کو سراہا اور اپنی طرف سے مالی تعاون دے کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جناب لڈھا صاحب کی اچانک آمد اور ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔
Comments
Post a Comment