خان اقرا بنت غفران نے ذوق و شوق کے ساتھ روزوں کی تکمیل کی۔
(گوونڈی سے خان شبنم فاروق کی رپورٹ) خان اقرا بنت غفران نے نہایت ذوق و شوق کے ساتھ روزے کی تکمیل کی ۔ اقرا عصری تعلیم کے ساتھ شرعی تعلیم بھی حاصل کررہی ہے ۔ اس بچی نے ٢٠ احادیث مبارکہ ١٠ سورہ ، پانچ کلمے مع ترجمہ اور معمول کی دعائیں بھی یاد کی ہے ۔ مزید سنت نبوی کے آداب جو روزمرہ زندگی میں استعمال ہوتے ہیں اسے یاد کرنے کے ساتھ عمل کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ قرآن مقدس کی تلاوت مخارج کے ساتھ سیکھ رہی ہے ۔ ﷲ اس پیاری بچی کو نیک و صالح اطوار والی قرۃ العین بناۓ۔آمین۔
صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم روزہ دار اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲
Comments
Post a Comment