ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون کو ایم بی بی ایس کی ڈگری تفویض ۔
جلگاوں : نامہ نگار (انیس الدین) حال ہی میں ڈاکٹر وسنت راو پوار میڈیکل کالج ناسک میں ایم بی بی ایس کے کنوکیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جلگاوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون نے ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر اور انٹرنشپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اس کنوکیشن پروگرام میں انہیں ایم بی بی ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔
ڈاکٹر مدحت فاطمہ کی ابتدائی تعلیم بی ایم جین اردو پرائمری اسکول ثانوی تعلیم اقرا اردو اسکول، سالار نگر، جلگاوں سے مکمل ہوئی ۔گورنمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر وسنت راو پوار میڈیکل کالج ناسک میں مدحت فاطمہ کا ایڈمیشن ہوا اور اج مدحت فاطمہ نمایاں نمبرات حاصل کر کے میڈیکل کالج میں منعقد کنوکیشن پروگرام انہیں ایم بی بی ایس کی ڈگری تفویض کی گی ۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ بچپن ہی سے ذہین طالبہ رہی ہے۔ تمام جماعتوں میں اول مقام حاصل کرنے والے ڈاکٹر مدحت فاطمہ نے ایم بی بی ایس میں بھی اپنے مقام کو قائم رکھا .ڈاکٹر مدحت فاطمہ اقرا اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کی دخترنیک اخثر ہے۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ کے بڑی بہن ڈاکٹر ارم فاطمہ نے ممبی میڈیکل کالج سے بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کیے۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ کے اور ایک بہن ڈاکٹر تزئین فاطمہ انہوں نے بھی ناسک میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں نمبرات میں حاصل کی اور فی الحال لکھنو میں ڈی جی وہ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ساتھ ہی چھوٹے بھائی محمد کامران بھی گورنمنٹ کالج نندربار میں ایم بی بی ایس فائنل میں زیر تعلیم ہے اور ایک چھوٹے بھائی محمدجزلان اور چچا زاد بھائی شاکر شیخ ذاکر بھی رشیا میں ایم بی بی ایس کے لیے زیر تعلیم ہیں۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ شیخ ہارون کے گھر کے تمام افراد میڈیکل فیلڈ میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ سے گفتگو کرنے پر بتایا گیا ہے کہ میرے والدین و بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ میں اج اس مقام پہ پہنچی ہوں۔ ساتھ ہی میرے ان اساتذہ کی میں شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی اور ہماری کامیابی کے لیے دعاؤں سے نوازا۔ ڈاکٹر مدحت فاطمہ کی کامیابی کے موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب, نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، سیکریٹری جناب اعجاز عبدالغفار ملک، پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب، بی ایڈ کالج کے چیئرمین، ڈی ایڈ کالج کے چیئرمین عبدالرشید شیخ صاحب، عبدالمجید، جناب عبدالعزیز سالار ،نبی باغبان صاحب، طارق انور شیخ، تمام ممبران نے ڈاکٹر مدحت فاطمہ کو مبارکباد پیش کی نیز اسکول کے اسٹاف اور پروفیسرڈاکٹر محمودصدیقی، ایڈوکیٹ تفضل حسین صاحب کھام گاؤں، سنیر معلم ذاکر بشیر سر ،ڈاکٹر عرفان شیخ ، نے ڈاکٹر مدحت فاطمہ کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کیں اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔
Comments
Post a Comment