جلگاؤں میں علامہ اقبال اسپورٹس کلب کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد


 جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) کھیل انسانی صحت کے معیار کو بلند کرنے معیاری طرز زندگی اور تناؤ سے پاک ماحول مہیا کراتے ہیں نیز جسمانی طاقت بڑھانے کے علاوہ کھیل افراد کی مجموعی شخصیت کی نشوونما کردار سازی و قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اسی کے چلتے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ڈاکٹر علامہ اقبال اسپورٹس کلب مہرون جلگاوں کی جانب سے بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے ، فٹبال، میوزیکل چیئرز گیم، لیموں چمچہ گیم، اقبال پریمئیر لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو گروپ بنائے گئے تھے پہلا گروپ جماعت اول سے جماعت چہارم تک اور دوسرا گروپ جماعت پنجم سے جماعت نہم تک ۔ ان مقابلوں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اول گروپ میں لیمو ں چمچہ گیمز کے مقابلے میں منذرہ اظہر نے اول مقام ،آیت شیخ نے دوم مقام، علیزا انجم ارشد نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ میوزیکل چیئرز گیم میں آمینہ عابد شیخ نے اول مقام ،زارا ارباز نے دوم مقام منذرہ اظہر نے سوم مقام حاصل کیا اسی طرح گروپ دوم میں لیموں چمچہ گیمز میں عالیہ فیروز پنجاری نے اول مقام لائبہ ارباز نے دوم مقام اور منزہ معین الدین نے سوم مقام حاصل کیا میوزیکل چیئرز گیم میں منزہ معین الدین نے اول مقام عالیہ فیروز پنجاری نے دوم مقام عریبہ شیخ نے سوم مقام حاصل کیا لیموں چمچہ گیمزلڑکوں میں علی آصف ہارون نے اول مقام، ماہی رئیس شیخ نےدوم مقام حاصل کیا، اقبال پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم اقبال سوپر کنگ اور نر رعائش نائٹ رائٹرز کو بھی ٹرافی نوازا گیا نیز مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو بھی اسناد وٹرافی سے نوازا گیا۔بطور مہمانان خصوصی حافظ صفی صاحب، سلیم انعامدار، صدرالدین ، پرشانت نائک،امتیاز اعظمی، جاوید پٹھان، ڈاکٹر شعیب، ایوب شیخ، زبیر دیشمکھ، جمیل شیخ، کا مل شیخ موجود تھے، نظامت کے فرائض آصف ہارون سر نے بخوبی ادا کیا، رسم شکریہ جاوید مکرم نے ادا کیا۔شارق جمیل، شاداب شیخ، شیخ عمران ،پرویز شاہ، فیصل پٹھان اور سفیان کھاٹک نےخوب محنت کیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔