جلگاؤں راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) پارٹی کے فعال اقلیتی رکن سلیم انعامدار اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگۓ / ضلع صدر پردیپ پوار نے پرتپاک استقبال کیا


جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) سلیم انعامدار جلگاؤں ضلع اقلیتی طبقہ کی کامیاب نمائندگی کرتے ہوۓ راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) پارٹی کے سرگرم عمل رہتے ہوۓ گذشتہ روز اپنے دوست احباب و حامیوں کے ساتھ نیشنل کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔موصوف راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قیام سے ہی پارٹی کا بڑی دلچسپی سے کام کر رہےتھے۔اسی دوران راشٹروادی کانگریس پارٹی کی تقسیم کے بعد وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار) میں شامل ہوگیۓ تھے۔لیکن گذشتہ روز موصوف نے راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار ) پارٹی کو چھوڑکر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پردیپ پوار نے سلیم انعامدار کو گلہاۓ عقیدت دے کر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرشیوسینا(ادھوٹھاکرے) کے سنجےساونت ، سابق بلدیہ اعظمی کے سابق حسب اختلاف نیتا سنیل مہاجن ، شیوسینا شہر صدر شرد تائڈے ، سابق ڈپٹی میئر کلبھوشن پاٹل ، یوتھ کانگریس ریاستی عہدیدار مقتدیر دیشمکھ ، میر ناظم علی ، سنیئر کانگریس ورکر ذاکر باغبان ، یوتھ کانگریس کے مجیب پٹیل ، نومنتخب ضلع نائب صدر امجد پٹھان ، آتمارام جادھو ، جمیل شیخ ، نیانشور کولی ، پربھاکر اپّا ، راجیش منڈورے ، دیویداس ٹھاکرے وغیرہ ضلعی و ریاستی عہدیداران و ورکرس مجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔