آدرش ہائی اسکول و جونیئر کالج،کرجی تعلقہ کھیڈ ( رتنا گیری) کے سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ کا والہانہ استقبال۔


( رتناگیری سے زیبا اگر کھیڈ کی رپورٹ) 
آدرش ہائی اسکول و جونیئر کالج کرجی تعلقہ کھیڈ ضلع رتنا گیری کے سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ کی آمد پر اسکول کمیٹی کے چیرمین اخلاق زین الدین پرکار صاحب اور پرنسپل فرحین بھاکشے نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تعریف کے طور پر ایک یادگار مومینٹو پیش کیا ۔اس موقع پر اسکول کا اسٹاف بھی موجود تھا۔معلمہ زیبا اگرکھیڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ عبدالمنان سر میرے استاد ہیں ۔بڑی محنت اور دیانتداری سے اپنے تعلیمی خدمات انجام دیے خاص کر اردو زبان و ادب سے رغبت پیدا کرنے کے لیے مطالعہ اور خوش خطی پر زور دیتے تھے ۔اسکول کمپنی کے چیرمین اخلاق زین الدین پرکار صاحب نے کہا کہ اس اسکول میں سر کی 34 سالہ تعلیمی خدمات کو جس میں دس سال پرنسپل رہے ان کی خدمات کو ادارہ مدتوں یاد رکھے گا۔ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے ۔ ریٹائر ہونے کے بعد بھی سر کے سماجی و تعلیمی خدمات کو خوب سزاہا ۔ سابق پرنسپل عبدالمنان شیخ نے کہا کہ زیادہ تر سر پرستوں کا رجحان اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم میں داخلہ دلوانا ہے ایسے ناساز گار حالا ت میں اسکول کے اساتذہ اور ادارے کے ذمہ داران نے منصوبہ بند طریقے سے اسکول کا معیار قائم رکھتے ہوۓ سرپرستوں کو اپنے بچوں کو اردو میڈیم میں داخلہ دلوانے پر آمادہ کیا یہ بے حد مسرت کی بات ہے ۔اپنے تجربات کی روشنی میں رہنمائی کرتے ہوئے اسکول ا ور ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔عمران سر نے اظہار تشکر پیش کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔