ماحول کے تحفظ کے لئے شجرکاری کا آغاز خود سے کریں۔۔۔۔سینئر صحافی پرشانت مانے۔ مورے، نلامندو، ویدیہ، دلپاک، نکالجے، تڑے اور سو لاپور وکاس منچ وسندھرا گورو ایوارڈ سے سرفراز۔

 شولاپور : (نامہ نگار) سماجی، ادبی، تعلیمی، صحافت، ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کام کرنے والے افراد کو وسندھرا سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال گورو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔اس سال کا"وسندھرا گورو ایوارڈ"سولاپور کے معروف صحافی بھرت کمار مورے،اردو، مراٹھی کے ادیب و مصنف ایوب نلامندو،مصنف اور کارٹونسٹ ستیش ویدیہ،اشوک دلپاک،راجیندرکمار نکالجے، پروین تلے اور سولاپور وکاس منچ کو دیا گیا۔
       سینئر صحافی پرشانت مانے،پنجاب نیشنل بینک کے سابق منیجر ہیمنت ویدیہ،محترمہ شگفتہ ڈنڈوتی یوگین گجر، کے ہاتھوں ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔جلسے کی  صدارت دلت تحریک کے سینئر لیڈر امباداس شندے نے کی۔
        وسندھرا کے ذمے دار  آئی آئی فراش نے مہمانانِ خصوصی اور سامعین کا استقبال کرتے ہوئے اس جلسے کے مقاصد کو پیش کیا۔اماکانت ادمانے نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور پروین فراش نے شکریہ ادا کیا۔
        اس موقع پر سینئر صحافی پرشانت مانے،امباداس شندے نے درختوں کی اہمیت اور اُن کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے ماحولیات پر سیر حاصل رہنمائی کی۔وجے جادھو، بھرت کمار مورے، ایوب نلامندو ، آنند پاٹل، نکالجے نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ سے نواز نے والی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔
       اس موقع پر شاہین گروپ کے بشیر قاضی، سولاپور ڈیولپمنٹ منچ کے یوگین گجر ۔ اقبال انٹرکری ۔ پرویز پپر ذا دے اور تمام عہدیداران مظہر الوڈی، جعفر بانگی،وشال شیدے موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ