بھرت مورے، ایوب نلامندو اور ستیش ویدیہ کو وسندھرا گورو ایوارڈ کا اعلان۔


شولاپور(محمد مسلم کبیر) سماجی، ادبی، تعلیمی، صحافت اور ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں قابل ستائش کام کرنے والےاشخاص کو وسندھرا سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال گورو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔اس سال اس  ایوارڈز کے لئے سولاپور کے سینئر صحافی بھرت کمار مور ے،اردو-مراٹھی کے سینئر صحافی ایوب نلامندو، مصنف اور کارٹونسٹ ستیش ویدیہ اور سولاپور وکاس منچ کو "وسندھرا گورو ایوارڈ" کا اعلان کیا گیا ہے۔
 یہ پروگرام 20 اپریل 24 کو صبح 11 بجے دلت تحریک کے بانی امباداس شندے کی صدارت میں اور سینئر صحافی پرشانت مانے، راجندر کمار نکالجے، پروین تلے، اشوک کمار دلپاک کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔
 سولاپور سماج کلیان کیندر میں مذکورہ ایوارڈز معزز مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں پیش کیا جا ئے گا۔ پروگرام کے منتظم آئی آئی فراش نے عوام الناس سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔