کوئز مقابلہ طلباء کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایک اچھا متبادل ہے.... نیلوفر سید۔

شولاپور: نامہ نگار (عمران جمعدار) اسمارٹ اردو اسکول مشن سولاپور کے تحت سولاپور میونسپل اردو اسکولوں کا ایک بین المدارس کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں جماعت چہارم سے جماعت ہفتم تک کل 15 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ہر سال کی طرح یہ کوئز پروگرام اسکول کے نصاب پر مبنی تھا۔ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے 500 سوالات اور 6ویں اور 7ویں جماعت کے طلباء کے لیے 1000 سوالات پڑھنے دیےگئے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر محترم ممتاز شیخ سابق سپروائزر میونسپل ایجوکیشن بورڈ سولاپور حاضر تھے تو پروگرام میونسپل بورڈ آف ایجوکیشن سولاپور کی موجودہ نگران نیلوفر سید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ رئیسہ شیخ، شگفتہ پیارے، آفرین شیخ، آفرین دنڈورے اور طلعت تحسین مجاور مہمان کے طور پر موجود تھے۔ ممتاز شیخ نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور نیلوفر سید نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے اس دور میں کوئز طلباء کے روشن مستقبل اور اعتماد کے لیے ایک اچھا متبادل ہیں۔ 

پروگرام کے نتائج : 
 چھوٹے گروپ ۔
پہلا انعام۔ مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر چھ
 دوسرا انعام ۔مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر ایک
تیسرا انعام ۔مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر پانچ
ترغیبی انعام ۔ مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر تین   بڑا گروپ۔
پہلا انعام۔ مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر چھ
 دوسرا انعام ۔مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر تین
تیسرا انعام ۔مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر پانچ
ترغیبی انعام ۔ مہانگر پالیکا لڑکوں کااردو اسکول نمبر کمپ
تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافی میڈل دیے گئے اور تمام حصہ لینے والے طلباء کو انعام میں ستارے نئی روشنی میگزین دی گی۔
اس موقع پر تعلیمی سال کے دوران کئی اساتذہ کے اچھے کام کو دیکھ کر منتخب اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔
جماعت قبل از اول (بال واڑی) کے اساتذہ 
1) رضوانہ شیخ - ہیڈ کوٹر اردو اسکول،
2) عطیہ شیخ - سنگمیشور نگراردو اسکول،
3) بی بی حاجرہ - مہا نگر پالیکا اردو اسکول نمبر تین

جماعت اول تا ہفتم میں اساتذہ کے درمیان
1) بیگم جانی شیخ ۔ سنگمیشور نگر اسکول
2) تسلیم شیخجی ہیڈ کوارٹر اسکول
3) بی بی عائشہ منیار- چراغ علی اسکول
4) شبانہ شیخ - مہا نگر پالیکا اسکول نمبر 6
5) زینت پٹیل- مہا نگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول کیمپ 
5) جنید منیار- سات نمبر اسکول کو مبارکباد و گل پوشی کی گئی ۔
 ساتھ ہی کچھ اسکولوں میں میونسپل کارپوریشن کو اچھی سرگرمیوں کے لیے۔
1) مہا نگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر1
2) مہا نگر پالیکا لڑکیوں کا اردو اسکول کیمپ
3) مہا نگر پالیکا لڑکوں کا اردو غریبی ہٹاؤ نمبر 2 کو بھی مبارکباد دی گئی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے فضل شیخ، عمران پٹھان، افروز باغبان ،عظیم شیخ، جنید منیار، فرقان پانگل، عظمیٰ جاگیردار، مہیلکا شیخ، نازیہ شیخ، بے نظیر شیخ، محبوبی شاہپورے، نعیم نائکواڑی اور دیگر اساتذہ نے بھرپور محنت کی۔ پروگرام کی نظامت عمران جمعدارنے کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ