کے۔ ایم۔ سی۔ چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ سولاپور کی جانب سے۔سولاپور میں 14 اپریل کو ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد۔
شولاپور(اِقبال باغبان)۔ کے۔ ایم۔ سی۔ چیریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، سولاپور اور سولاپورضلع خادم الحجاج حج کمیٹی کے اشتراک سے اتوار 14 اپریل کو صبح 10.00 بجے سے شام05.00 بجے تک۔ " ایک روزہ حج تربیتی کیمپ" کے۔ ایم۔ سی ۔گارڈن، سوشل ہائی اسکول کے سامنے، مسلم بادشاہ پیٹھ، سولاپور میں منعقدکیا گیا ہے۔
اس ایک روزہ حج تربیتی کیمپ میں عمرہ کیسے کرنا ہے، احرام کیسے باندھنا ہے، طواف کیسے کرنا ہے، رمل کیسے کرنا ہے، اتباع کیسے کرنا ہے، صفا، مروہ کی سعی کیسے کرنا ہے، حج کی نیت کیسے کرنا ہے، منیٰ میں کیا کرنا ہے، عرفات، مزدلفہ میں کیا کرنا ہے، شیطانوں کو کنکر کیسے مارنا ہے، حلق یعنی سر کے بال کیسے نکالنا ہے، قربانی کہاں کریں، یہ ساری معلومات حاجی عثمان جمعدار(سر) دیں گے۔ انشا اللہ۔
سولاپور شہر اور ضلع کے تمام عازمین حج سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ تربیتی کیمپ میں مرد حضرات اور خواتین بھی شرکت کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مبین سید (9403720000)،
عارف شیخ (9422457862)،
عثمان جمعدار (9960539855)،
حاجی الطاف صدیقی (9421022133)،
زبیر قریشی (9096505555)،
شکیل مولوی (9130167667)،
شفیق رچبھرے (9960009980 )
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment