ڈاکٹر الیاس شیخ نور محمد کی بی ڈی ایس امتحان میں نمایاں کامیابی۔
(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) جلگاوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر الیاس شیخ نور محمد نے حال ہی میں برہانپور کالج
سے بی ڈی ایس کے فائنل امتحانات میں نمایاں نمبرز سے کامیاب ہوئے۔
ڈاکٹر الیاس شیخ کی ابتدائی تعلیم سے بارہویں جماعت تک کی تعلیم اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر میں مکمل ہوئی۔ ڈاکٹر الیاس نے اپنے رزلٹ دیکھنے کے بعد فورا اپنی اسکول اقرا اردو ہائی سکول سالار نگر میں اپنے اساتذہ سے ملاقات کی ان کا شکریہ بجا لایا کہ اپ کی رہنمائی اپ کی دی ہوئی تعلیمات سے میں اس مقام تک پہنچا ہوں میری اس نمایاں کامیابی میں میرے والدین کی دعا کے ساتھ ساتھ میرے اساتذہ کا بھی کلیدی رول رہا ہے۔ ڈاکٹر الیاس شیخ کے والد محترم شیخ نور محمد سر اسی اقرا اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر الیاس شیخ کی نمایاں کامیابی کے موقع پر صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے و دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر الیاس شیخ کو مبارکباد پیش کی مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا ۔ساتھ ہی اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب و دیگر ممبران نے ڈاکٹر الیاس کو مبارکباد پیش کی اور انہیں قوم و ملت کا ایک ہمدرد ایماندار ڈاکٹر بنے رہنے کا مشورے سے نوازا۔
Comments
Post a Comment