ایڈوکیٹ یونس جلال الدین کا سینٹر پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقرر۔


(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) مہرون جلگاوں کے رہائشی یونس شیخ جلال کو سینٹر نوٹری سینٹر پبلک نوٹری کی حیثیت سے حال حال ہی میں تقرر کیا گیا جس سے مسلم طبقے میں اور خصوصا مہرون علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ایڈوکیٹ یونس شیخ کی ابتدائی تعلیم اینگلو اردو ہائی سکول پاجورہ سے مکمل ہوئی ثانوی تعلیم اینگلو اردو ہائی سکول جونیئر کالج جلگاوں سے مکمل کرنے کے بعد بی اے( انگریزی) کی ڈگری نوتن مراٹھا کالج سے حاصل کرنے کے بعد ایڈوکیٹ شیخ صاحب کی رہنمائی سے منیار لا کالج میں ایل ایل بی کے لیے داخلہ لیا وکالت کی تعلیم مکمل کی۔ لاء کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پریکٹس بھی ایڈوکیٹ شیخ صاحب کے نگرانی میں مکمل کی۔ بعد ازاں ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل اور ایڈوکیٹ وی ایچ پارٹیل کی رہنمائی میں تقریبا 20 سال سے گوا بار کونسل جلگاؤں میں پریکٹس اور اپنی وکالت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں سینٹر گورنمنٹ کی جانب سے سینٹر پبلک نوٹری کی لسٹ میں ایڈوکیٹ یونس اشیخ جلال کا تقرر عمل میں ایا ۔ایڈوکیٹ یونس شیخ کی سینٹر پبلک نوٹری کی تقرر کے موقع سے ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل ایڈوکیٹ وی ایچ پارٹیل،ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، ایڈوکیٹ اسماعیل پٹیل دوست برادران ڈاکٹر انیس الدین، خان سجاد حیدر، صادق شیخ، اشفاق خان، ضیاء الدین شیخ، خلیل شیخ، عظیم الدین، سلیم شیخ، اسی کے ساتھ نگر سیوک ابراہیم موسی پٹیل، عمران ساحل، معزز حضرات نے انہیں مبارکباد پیش کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔