دلشادبانومکتوم مجاوراب ڈاکٹردلشاد بانومجاوربن گئیں۔
شولاپور
:(اقبال باغبان) مکتوم مجاورکی قرۃ العین دلشاد بانو نے BHMS امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کے ڈاکٹر بن گئ ہیں۔ اس
طالبہ نے بی۔ایچ۔ایم۔ایس۔ کے فائنل اِیر میں فسٹ کلا حاصل کیا ہے۔ ان کی تعلیم مہیلا ہومیو پیتھک میڈکل کالج اینڈ ہاسپٹل شولاپور میں ہوئی ۔ ڈاکٹر دلشاد بانو ابتداء سے ہی ذہین تھیں۔
ڈاکٹر بننا ان کا مقصدتھا۔ 2017ء میں آپ نے مہاراشٹر اردو ہائی اسکول مہاپرل تعلقہ
مندن گڑھ ضلع رتناگیری سے ایس۔ایس ۔سی۔ کے امتحان میں 93 فی صد مارکس حاصل کیے
تھے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیم انہوں نے سوشل
سائنس جونئیر کالج سے حاصل کی اور 2019 میں 78 فی صد نمبرات حاصل کیے۔ 2024
میں انہوں نے بی۔ایچ۔ایم۔ایس۔ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر دلشاد کا تعلق
موتوسط گھرانے سے ہے۔ آپ کے والد ملازمت کرتے ہیں ۔ والدہ معلمہ ہیں۔ ایم۔اے۔ پانگل اسکول کے سابق
صدرمدرس اے۔ایچ۔ملا کی آپ نواسی ہیں۔
دلشاد کی اس کامیابی پر ان کے والد کے پیرومرشد حضرت شیخ ابراہیم شاہ
قادری، قمرعتیقی مدظلہ العالی اور تمام اہل سلسلہ ، رشتہ دار دوست احباب نے دلشاد
کو ان کے روشن مستقبل کے دُعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Comments
Post a Comment