آئیٹا ممبرا کے ممبرز کا عید ملن پروگرام۔
ممبرا : نامہ نگار (محمد اسلم) آج بروز اتوار بتاریخ 28 اپریل 2024 کو ویمنز سینٹر ممبرا میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کے ممبران کا عید ملن پروگرام منعقد ہوا۔ ممبرز کی اکثریت نے اس پروگرام میں اپنی شمولیت درج کرواکر شیر خورما سے لطف اندوز ہوئی۔
پروگرام کا آغاز مصطفٰی سر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد ازاں ضلعی صدر جناب مکرم خان صاحب نے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت بتائی۔ آئیٹا کے مقاصد پر گفتگو کی۔ آئیٹا ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ اور ایک نظریاتی تنظیم ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔ آپ نے علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کے قول کے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کام کرتے رہنا چاہیے۔
اس کے بعد آئیٹا ممبرا کے ذریعے منعقد کتابی مقابلے کے انعامات مہمانان کے ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے۔
اول انعام سادیہ اسکول ممبرا کی ڈاکٹر اسما رحمۃ اللہ صاحبہ کو ملا۔ دوم انعام انصاری تبسم عبدالعزیز صاحبہ نے حاصل کیا۔ تیسرا انعام شیخ شاہد سر نے حاصل کیا۔ یہ مقابلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بحثیت معلم اس کتاب پر لیا گیا تھا جس میں کافی اساتذہ نے شرکت کی تھی۔
صدارتی خطاب میں ریاستی صدر جناب سید شریف صاحب نے کیڈر کو تربیتی نقطہ نظر سے کچھ باتیں بتائی۔ آپ نے آئیٹا کے پالیسی پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ آپ نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کیا۔ آپ نے ممبران کی تذکیر کرتے ہوئے ہمیں اپنے مقاصد کی طرف متوجہ کیا۔ آپ نے نیشنل ایجوکیشنل پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مزید معلومات اور تعلیمی مواد حاصل کرنا ہے۔ آپ کو ہر وقت اپنے آپ کو زمانے کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔ ہمارے اندر خودنمائی نہیں آنا چاہیے۔
رسم شکریہ محمد اسلم سر نے ادا کیے۔ پروگرام کے آخر میں شیر خورمہ سے سب کی تواضع کی گئی۔ نظمات کے فرائض خان اسرائیل سر نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دیے۔
پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے مبین سر، مصطفیٰ سر، رضوانہ مس، نوری مس، زیب النساء مس، گلُ افروز مس، نوید سر نے کافی محنت کی۔
Comments
Post a Comment