تنویر شیخ کا اسرو مشن ورکشاپ مکمل ۔
شولاپور: نامہ نگار (عمران جمعدار) مہانگر پالیکا اردو اسکول نمبر دو غریبی ہٹاؤ نمبر 2 شولاپور اس اسکول کی طالبہ نے اسرو اسپیس مشن کے ورکشاپ کو مکمل کر کہ یہ ثابت کر دیا کہ اردو اسکول کے طلبہ بھی بہت دیگر پروگراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ یہ ورکشاپ اسرو میجیکا اسپیس ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے لیا گیا تھا۔
اس پروگرام کا مقصد خلائی تحقیقات کی مجموعی معلومات حاصل کرنا ہے۔ تمام خلائی مشنریوں پر کس طرح سے کام لیا جاتا ہے ان تمام کی معلومات اس ورکشاپ میں دی گئی۔ چندریان 1,2,3 منگلیان یان، سگنل کنکشن موبائل کنکشن کے بارے میں مزید معلومات دی گی۔ یہ 4 دن پر مشتمل پروگرام تھا۔
Comments
Post a Comment