ناندیڑ کے اردو گھر میں اردو اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کیسے بنایا جائےاس ضمن میں پروگرام۔
ناندیڈ : (ف۔خ۔مسرت) آج بتاریخ 28/اپریل 2024 بروز اتوار شہر ناندیڑ کے اردو گھر میں مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم میں اردو اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کیسے بنایا جائے اس ضمن میں ایک اورنٹیشن پروگرام orientation program کا انعقاد مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم کے صدر محترم شفیع احمد قریشی صاحب کی صدارت میں عمل میں آیا ۔۔۔۔۔پروگرام میں اراکین مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم ،ادارے کے تحت چلنے والے تمام مدارس کے اساتذہ ، صدرمدرسین موجود تھے۔ پروگرام کی غرض وغایت پر مجلس انتظامیہ مدینتہ العلوم کے معزز رکن محترم بصیر احمد صاحب پر روشنی ڈالی اس پروگرام میں آموزشی تفاوت کا سامنا کیسے کریں؟ عنوان کے تحت محترم ڈاکٹر کلیم الدین شیخ صاحب سابقہ ڈائریکٹر RAAاورنگ آباد،وڈائٹ پرنسپل اورنگ آباد نےASE* Annual status education report کےحوالے سے سروے کے اعدادوشمار کے ساتھ آموزشی تفاوت بتاتے ہوئے تشویش اور فکر کا اظہار کیا۔۔۔اس تفاوت کو کم کرنے کے لئے سنجیدگی سے عملاً کچھ کر گزرنے کی ضرورت کو واضح کیا نیز اردو اسکولس کی قابلِ فکر وابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔بعد ازاں
بعنوان : اسکولوں میں کُل کوالٹی مینجمنٹ (TQM) کے عملی پہلو پردوسرے مہمان مقرر محترم شیخ خواجہ معین الدین صاحب۔( RAA)اورنگ آباد نےکوالٹی مینیجمنٹ کے عملی پہلوؤں کو واضح کیا ۔اساتذہ کی مفید و کارآمد معلومات میں اضافہ ہوا حاضرین پروگرام مطمئن وپرعزم نظر آئے ۔۔۔۔۔۔حسب روایت صدارتی خطبے و مہمانانِ پروگرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک شاندار پروگرام اختتام پذیر ہوا
Comments
Post a Comment