ہم سب بیدر ضلع کو منشیات سے پاک ضلع بنانے کے لیے سخت محنت کریں: ایم پی ساگر کھنڈرے۔
بیدر : 30/ ستمبر(نامہ نگار) آئیے ہم سب بیدر ضلع کو منشیات سے پاک ضلع بنانے کے لیے سخت محنت کریں، ایم پی ساگر کھنڈرے نے یہ بات کہی۔ وہ شہر رنگ مندر میں ہنرمندی کی ترقی، صنعت کاری اور ذریعہ معاش محکمہ، قومی روزی روٹی مہم کرناٹک اور ضلع پنچایت کے زیر اہتمام”منشیات سے پاک“کرناٹک مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ منشیات کی لت ایک بہت بڑی سماجی لعنت ہے۔ اس لیے اس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو کر اپنا مستقبل تباہ کر رہی ہے۔ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کو گھر گھر، اسکولوں اور کالجوں میں آگاہ کیا جائے اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے۔ ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے نے کہا کہ ہمیں منشیات سے پاک شہر بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی چاہیے۔ اگر ہم نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھیں تو ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے...