عبدالمجید سالاراقرا اُردو ہائی اسکول بورنار میں "موٹیوشنل لیکچر" کا انعقاد ۔’کامیابی کے لیے ہدف کا تعین اور سخت محنت ضروری ہے‘ ڈاکٹر نا زنین دیشمکھ۔
بورنار(نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبد المجید سالار اقرااردو ہائی اسکول،بورنار میں طلباء کی حوصلے افزائی کے لیے ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اِس موقع پر اسکول کی ہونہار سابق طالب علم ڈاکٹر نازنین دیشمکھ کا لیکچر رکھا گیا۔ پروگرام کا آغاز جزلان فاروق کی تلاوت سے ہوا۔ بعد ازاں اسکول کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے ڈاکٹر نازنین کا استقبال کیا اور مختصر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ، اسکول کے انچارچ ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے ڈاکٹر نازنین کا تعارف پیش کیا ۔ نازنین دیشمکھ نے اپنے Motivatinal لیکچر میں اپنے تعلیمی سفر،اُس میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ساتھ ہی ساتھ بچوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ سخت محنت اور کوششوں سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آخر میں مہمان مقررہ سے طلباء نے سوالات کیے ۔ روشن سر کے رسمِ شکریہ پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس تقریب میں اسکول کے اساتذہ مظہر سر فیروز سر، جوّاد سر، امیر سر،عابدسر موجود تھے۔ غیر تدریسی عملے میں مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبّیر بھائی نےبھی تعاون کیا۔
Comments
Post a Comment