اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع سطحی تقسیم اِنعامات و اگنی ویربروشر کا اجراء۔طلبہ مستقبل کے لیئے کسی بھی لائن کا انتخاب کریں مگر مسابقتی امتحان میں ضرور شامل ہوں۔(آیوش پرساد،ضلع کلکٹر۔جلگاؤں)


جلگاؤں : (نامہ نگار) ہر سال کی طرح اَِسال بھی ایس ایس سی اور ایچ ایس سی آرٹس اور سائنس بورڈ امتحان ۵۲۰۲ء؁ میں ضلع جلگاؤں کی اُردو ہائی اسکولوں اور جونئیر کالجوں میں اول دوم و سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ اور اسی امتحان میں سوفی صد کل نتجہ حاصل کرنے والی اُردو ہائی اسکولوں اور جونئیر کالجوں کے اعزازمیں تقسیم اِنعامات کاپروگرام منعقد کیاگیا۔ 
 مذکورہ پروگرام کی شروعات مولاناقا ضی مزمل الدین ندوی کی تلاوت قرآن سے کیاگیا۔مہمانان کے استقبال کے بعد پروگرام کی مختصر غرض وغایت پیش کی گی۔ ضلع کلکٹر شری آیوش پرسادکے دست مبارک سے اگنی ویر بروشر کا اجراء کیاگیا۔ واضح رہے کہ یہ بروشر مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم میں ہمارے نوجوان زیادہ سے زیادہ شامل ہواس لئے اِقرا ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے جاری کیاگیا۔ ناظر تعلیم خلیل شیخ محمد، اِقرا یجوکیشن سوسائٹی کے رُکن ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل، محمدی ایجوکیشن سوسائٹی بھساول کے صد ر حاجی انصار،ڈاکڑ غیاث عثمانی،اِقرا یجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی الحاج اعجاز ملک، آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی کھنڈوا کے صد رمقیط خان وغیرہ نے طلبہ کی رہنمائی کیں۔ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شاہ اشنا شفیع اللہ(94.60%)اِقرا شاہین اُردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں،پٹیل فاطمہ سرفراز (94.00%)اِقرا اُردو ہائی اسکول سالارنگر جلگاؤں اور سید سارہ مریم شاہد اختر (93.80%)الحراء اُردوہائی اسکول بھساول نے بالترتیب اول دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔ایچ ایس سی سائنس میں تحریم جمیل احمد خان (88.17%) اِقرا شاہین جونیئر کالج مہرون جلگاؤں،آمینہ بی اصغر خان (87.50%) مصطفی اینگلو جونئیر کالج چوپڑہ اور زیان خان شاہد خان (86.33%) مصطفی اینگلو جونئیر کالج چوپڑہ نے بالترتیب اول دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔بارہویں آرٹس نے اقصٰی رسالت بیگ (91.33%)وائے۔ایم خان جونئیر کالج بھٹرگاؤں،تحریم سرتاج ملک(88.33%)وائے۔ایم خان جونئیر کالج بھٹرگاؤں اور زینت سلیم خان پٹھان (88.00%)وائے۔ایم خان جونئیر کالج بھٹرگاؤں نے بالترتیب اول دوم اور سوم مقام حاصل کیاان تمام طلبہ کو ضلع کلکڑ اور دیگر مہمانان کے دست مبارک سے انعامات سے نوازاگیا۔ ان طلبہ کو اقرایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں،سالار فاونڈیشن جلگاؤں،الحاج عبدالمجید ذکریا،شاہکار فاونڈیشن جلگاؤں،الحاج عبدالغفارملک فاونڈیشن جلگاؤں،حاجی حمید شاہ،ڈاکڑ طاہر شیخ،قاٖضی ضمیرالدین اور شاہد واحد پٹیل کی جانب سے ٹرافی،سرٹیفکیٹ،سائکل،اسکول بیگ،انگلش ڈکشنری،جویلری سیٹ، گلاس سیٹ، اُردو لغت،دیوار گھڑی اور گفٹ سیٹ بطور انعام دئے گے۔ مذکورہ پروگرام میں اِقرا یجوکیشن سوسائٹی کے اراکین پروفسر ظفر شیخ، عبدالرشیدشیخ،غلام نبی باغبان، عرفان سالار، شاہد واحد پٹیل وغیرہ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اِس پروگرام کی صدارات اقرایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صد ر ڈاکڑ عبدالکریم سالار نے کی نظامت کے فرائض افتخار غلام رسول نے اداکے۔ رسم شکریہ قاضی ضمیراشرف اداکی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔