محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز۔ ڈاکٹر نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تفویض ۔۔۔

محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز۔ ڈاکٹر نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تفویض ۔۔۔


ناگپور (این ایس بیگ کی رپورٹ)  ناگپورمیں اُفق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کامٹی کی جانب سے اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی و تدریسی شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب ایم. اے. کے. آزاد ہائی اسکول و جونیئر کالج کامٹی کے ہال میں نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں منعقد کی گئی ۔
 نفیسہ بیگم اندرا گاندھی گرلزس اردو جونیئر کالج میں بحیثیت لیکچرار اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ 
 ڈاکٹر نفیسہ بیگم اردو ادب کے فروغ میں مسلسل کوشاں رہتی ہیں۔اردو کارواں اورنگ آباد کی جانب سے منعقدہ تمام سرگرمیوں میں پیش پیش رہتی ہیں ۔ ہمہ وقت سماجی کاموں و سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہوئے بھی طلبہ کی تعلیم و تربیت اور پیشہ ورانہ رہنمائی کی جانب خصوصی توجہ دیتی ہیں ۔آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے افق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کامٹی کی تنظیم و اراکین نے"محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ " تفویض کیا اور عزت افزائی کی۔
اندرا گاندھی اردو گرلزس ہائی اسکول و جونیئر کالج ،اورنگ آباد (سنبھاجی نگر ) کی پرنسپل فریسہ آراء صاحبہ و معلمین ،دوست احباب نے مستقبل میں مزید کامیابی کے حصول کے لیے دعائیں دیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔