بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں ہدیۂ نعت پاک۔۔۔ ازقلم فرید سحر۔


آج یوم دوشنبہ ہے،اس پُر مسرت موقع پر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں ہدیۂ نعت پاک ملاحظہ فرمائیں!

ازقلم : فریدسحر حیدرآباد ( تلنگانہ،انڈیا )

اک اُن کا نام لیتے ہی آتا قرار ہے
سرکار کے ہی ذکر سے جگ میں بہار ہے

عزت بہت ہی بڑھ گئی میری جہان میں
آقا کے غُلاموں میں جو میرا شُمار ہے

اسود کا جو حُضور نے بوسہ لیا تھا کل
سُنت وہ پوری کرنے کو لمبی قطار ہے

یوں تو جہاں میں لاکھوں ہیں اچھے شہر مگر
سب سے حسین میرے نبی کا دیار ہے

بس اُن کے وسیلے سے ہمیں روشنی ملی
اس روشنی کا منبع حرا کا ہی غار ہے

گُستاخ نبی کی تو اُڑا دیں گے ہی گردن
ہر اُمتی کو آپ سے اتنا جو پیار ہے

اک لمحہ میں جہاں کی یہ کایا ہی پلٹ دیں
بے شک مرے حُضور کو یہ اختیار ہے

یہ تو مرے نبی کی ہی سیرت کا ہے اثر
ہر شعر نعتیہ میں مرے اک نکھار ہے

اعمال میرے اچھے ہیں ویسے مگر سحر
بخشش کا میری اُن پہ ہی دارومدار ہے

فریدسحر حیدرآباد ( تلنگانہ،انڈیا )

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔