ضلعی سطح کے انٹر اسکول باسکٹ بال مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کی شاندار کامیابی۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظام پور شہر مہا نگر پالیکا اور تھانہ ضلع کھیل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سنیچر 27 ستمبر 2025 کو رئیس ہائی اسکول باسکٹ بال کورٹ پر انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ باسکٹ بال مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بھیونڈی تعلقہ کے 18 اسکولوں سے طلباء و طالبات کی کل 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔یہ مقابلے 19سال,17سال اور14 سال عمر زمرے کی ٹیموں کے بیچ کھیلے گئے۔ مقام مسرت ہے کہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی جانب سے 19 سال عمر کے زمرے میں بوائز نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے
کیپٹن قریشی علی محمد آصف کی راہنمائی میں فائنل مقابلے میں سسٹر نویدیتا ہائی اسکول کی ٹیم کو 1-0 سے شکست دیکر فائنل مقابلہ جیت کر ڈویژنل مقابلے کے لیے منتخب ہو گئے ۔ اسی طرح 17 سال عمر زمرے میں کیپٹن اسامہ کی رہنمائی میں تپون ہائی اسکول کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دیکر مقابلہ جیت لیا ۔طلبہ کی تربیت ذاکر انصاری، مصیب مومن ور اقراء شیخ نے فرمائی تھی۔ طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ،سکریٹری دانیال قاضی،خازن فهد بوبیرے اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین دانش مدعو رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین ،یا سرتاتلی پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ بیڈ ماسٹر مخلص مدعو سپروائزرس اسرار پٹھان سبطین کشیلکر،وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طلبہ اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment