مومن گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر خالدہ کھونڈیکر کو کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے ریاستی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) تعلیمی حلقہ میں یہ خبر مسرت کا باعث ہے کہ کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام جاری مومن گرلز ہائی اسکول،بھیونڈی کی پرنسپل ڈاکٹر خالدہ عبدالسلام کھونڈیکر کو 22 ستمبر 2025 کو ٹاٹا تھئیٹر، نیر یمن پوائنٹ ممبئی میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں تعلیمی، انتظامی اور سماجی شعبہ میں ان کی طویل مدتی اور نمایاں خدمات کے لیے کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے ریاستی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور دیگر معززین کے دست مبارک سے دیا گیا۔اس موقع پر کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ، سینئر ممبر اور سابق چیئرمین رئیس ہائی سکول شفیع مقری بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ریاست میں تعلیم کے میدان میں بہترین اور نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر خالدہ کھونڈیکر گزشتہ23 سال سے تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ان کے وژن،مضبوط قیادت، اور معاشرے سے گہری وابستگی نے انہیں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم شخصیت کے طور پر قائم کیا ہے۔آپ ہمیشہ نئے تعلیمی تجربات،جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال میں آگے رہتی ہیں اور اس سمت میں اپنے اساتذہ کی رہنمائی بھی کرتی ہیں۔ تعلیم کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات پر انہیں پہلے بھی کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔