ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرہ اور ادبی نشست۔
ریاض (سعودی عرب) 29 ستمبر (ای میل )سعودی عرب، ریاض کی معروف تنظیم انڈین فرینڈس سرکل (آئی ایف سی) کی ادبی فورم کے زیر اہتمام 26 ستمبر کی شام 6:15 بجے تا رات 10:30 بجے شاندار محفلِ نعت کا انعقاد حارہ کے خیام ریسٹورنٹ میں عمل میں آیا جس کی صدارت ادارہ ادبِ اسلامی جنوب کے سابق نائب صدر ریاض تنہا نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حسان عارفی نے انجام دیئے، بحیثیت مہمانان اعزازی جناب قیوم احمد، اور شیخ مشتاق احمد، بحیثیتِ مہمانّ خصوصی ابونبیل خواجہ مسیح الدین اور صدرِ ادبی فورم طاہر بلال اسٹیج پر جلوہ افروز رہے۔ محفل کا آغاز ادبی فورم کی روایت کے مطابق تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی ذمہ داری حافظ محمد ازلان شاہ نے بخوبی نبھاٸی جس کاترجمہ جمیل احمد اکولوی نے پیش کیا، ادبی فورم کی روایت کے مطابق پہلے نثری نشست ہوئی جس میں صدر ادبی فورم طاہر بلال کے ابتدائی کلمات کے بعد سعید اختر اعظمی اور ابو نبیل نے کہانی "اسلام کی خاطر" اور افسانہ بالترتیب پیکر عمل بن جا سنایا۔ بعد نمازِ عشاء نعیم الدین صاحب کی مترنم آواز میں مناجات سے نعتیہ مشاعرہ کا باضابطہ آغاز ہوا، مشاعرہ میں سید اکرم علی اکرم، طاہر بلال، ضیاء عرشی، حسان عارفی، سعید اختر اعظمی، ذکی قاضی، سراج عالم زخمی، عبدالرحمن راشد، جمیل احمد، عبدالاول، منصور قاسمی، سہیل اقبال، سلیم کاوش، ابونبیل، دانش ممتاز اور صدرِ محفل ریاض تنہا نے اپنا کلام پیش کیا، صدارتی خطبے میں صدرِ محفل نے ادبی فورم کے شعراء کے کلام کو سراہا، صدر ادبی فورم طاہر بلال کے کلماتِ تشکر سے قبل ادبی فورم کے سرپرست قیوم احمد صاحب نے مختصراً نعت کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور شعرا کے کلام پر خوشی کا اظہار کیا.
Comments
Post a Comment