مہاراشٹر اردو ہائی سکول، کڑوی کی ضلع سطحی مقابلوں میں نمایاں کامیابی۔

مہاراشٹر اردو ہائی سکول، کڑوی کی ضلع سطحی مقابلوں میں نمایاں کامیابی۔
کڑوی : (نامہ نگار) کوکن سیرت کمیٹی چپلون کی جانب سے منعقد کردہ ضلع سطحی نعت خوانی مقابلے میں مہاراشٹر اردو ہائی سکول، کڑوی کی فائزہ انصاری اور دیگر خوش الحان طالبات نے دوم مقام حاصل کیا جبکہ ضلع سطحی سیرت النبی تقریری مقابلوں میں مہاراشٹر اردو ہائی سکول، کڑوی کی طالبہ ردا ھفصانی نے سوم مقام حاصل کر کے ادارے کا نام پورے ضلع رتناگری میں روشن کیا ہے۔
اس عظیم کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایجوکیشن سوسائٹی کڑوئی کے صدر جناب صادق قاضی صاحب، نائب صدر  ڈاکٹر انصار جوالے صاحب ، مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب رضوان کاریگر سر نیز جملہ اساتذہ کرام نے انعام یافتگان طالبات اور ساتھ ہی ساتھ ان کی رہنمائی کرنے والی ہائی سکول کی فعال معلمات نرگس تلوے صاحبہ اور نزہت باگل کوٹے صاحبہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انعام یافتگان طالبات کو نقد انعاما ت ، ٹرافی اور اسناد سے اس پر وقار محفل میں جلوہ افروز مہمانان خصوصی  جمال الدین بندر کر، سمیع مومن صاحب اور مجاہد میر صاحب کے دست مبارک سے نوازا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔