فردوس انجم نیو ٹیلینٹ ایوارڈ سے سرفراز۔


 بلڈانہ: شہر بلڈانہ کی معروف ادبی شخصیت فردوس انجم کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے سال 2023 کے نیو ٹیلینٹ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے_ ملحوظ رہے کہ فردوس انجم سنت گاڑگے بابا امراؤتی یونیورسٹی سے "جیلانی بانو کے فکشن میں انسانی نفسیات کا مطالعہ جیسے اہم موضوع پر Phd کر رہی ہیں _خاتون کے مسائل سے متعلق اپ کے مضامین روزنامہ انقلاب کے اوڑھنی صفحے کی زینت بنتے رہے ہیں_ علاوہ ازیں ملک کے موقر رسائل اور اخبارات میں آپ کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں_ آپ نے معروف افسانہ نگار محمد علیم اسماعیل کی شخصیت اور فن پر ایک کتاب بھی ترتیب دی ہے جس کا موضوع ہے محمد علیم اسماعیل بحیثیت افسانہ نگار آپ کی قدر افزائی پر دوستوں رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔