میری بیٹیوں! جو ڈگریاں عزت و ایمان نیلام کرکے ملے ہم اُن کو لات مارتے ہیں: مفتی محمد ہارون ندوی۔ شہادا میں مسلم کھاٹک سماج کا آل انڈیا تعلیمی بیداری پروگرام کامیاب۔


 جلگاؤں: (شیخ زید احمد) میرے بچو! آج ہم تعلیم حاصل کرنے والوں اور اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والوں کو نواز رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہمارے بچے ڈاکٹر، انجینئر، پائلٹ، وکیل اور سائنسدان بن رہے ہیں۔ ہم نے تعلیم پر توجہ دی کیونکہ اللہ نے ہمیں پہلے تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج آپ کے والدین آپ پر لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں، اور سماج آپ کی مدد کر رہا ہے، لیکن ایک بات سنو! ہم اپنی عزت اور ایمان بیچ کر حاصل کی گئی ڈگریوں کو مسترد کرتے ہیں،لات مارتےھیں۔ یاد رکھیں ہماری عزت اور ایمان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے۔ اپنا ایمان، اپنی عزت، اپنا مذہب اور اپنے والدین کی عزت کو نیلام نہ ہونے دیں۔ اپنے والدین اور اپنی برادری کو سر جھکانے نہ دیں۔ یہ ہمارا مشورہ ہے۔ قومی صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے اصلاحی بیان میں ان اہم نکات کو مسلم کہاٹک برادری کے سامنے پیش کیا۔ شہادا ضلع دھولیہ مہاراشٹرا مسلم کہاٹک برادری کا یہ پروگرام بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ چار ریاستوں (مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، اور راجستھان) کے ذمہ دار اور کامیاب طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر موجود معززین نے خُوب دعائیں دیں۔ مہاراشٹر کے صدر یوسف کھاٹک، سابق صدر ایل اے شیخ، پروگریسیو فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر شکیل سر، اور ہر ضلع اور ریاست کے صدور نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سورت کے صنعت کار جنید بھائی نے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا اور خاص بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں ڈونڈائیچہ شہر میں سوسائٹی نے جو 5 ایکڑ زمین حاصل کی ہے اس کا مستقبل کا پورا منصوبہ اسکرین پر دکھایا گیا کہ یہاں ایک بڑا تعلیمی کیمپس کیسے بنے گا، میڈیکل کالج، جونیئر اور سینئر کالج، گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل، مسجد اور يتیم خانہ بنانے کا فیصلہ مفتی صاحب نے سنایا اور بتایا،سماج سے اِس کار خیر میں آگے آنے اور بہت مدد کرنے کی اپیل کی، لوگوں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر ہر طرح سے مدد کرنے کا یقین دلایا۔ 4 ریاستوں کا یہ سالانہ پروگرام بہت کامیاب رہا، مفتی صاحب نے شہادا ٹیم اور ضلع نندربار کو بہت سی دعائیں دیں اور ان کے کام کی بہت تعریف کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔