اہل خیر حضرات توجہ دیں :امدادکی اپیل۔


بیدر: 30/ستمبر(نامہ نگار ) جیسا کہ آپ بخوبی واقف ہیں ماہ ستمبر میں لگاتار بارش کی وجہ سے جہاں ہم تمام مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، وہیں کچھ غریب لوگ ہم سے زیادہ مصائب و پریشان حالی کا شکار تھے. HRS جو جماعت اسلامی ہند کا ایک شعبہ ہے کچھ سلم علاقوں کا دورہ کیا ہے، محلہ ملتانی کالونی میں دو مکانات کی نشان دہی کی گئ ہے جن کی تصاویر یہاں شئر کی گئ ہیں. دونوں مکانات کے مالک خواتین بیواہ ہیں. مکانات کچے اور ٹینوں کے بنے ہیں لگا تار بارش کی وجہ سے ایک مکان کی دیوار اور چھت گر چکے ہیں، گھر والوں کو کسی نے کچھ دنوں کے لیے پناہ دی ہے، دوسرے مکان کی دیواریں تو ٹھیک ہیں مگر چھت کے ٹین بری طرح سے ٹوٹ چکے ہیں، ان دونوں گھروں کی مرمت کی اشد ضرورت ہے. HRS بیدر نے یہ طے کیا ہے کہ خدمت خلق جماعت اسلامی بیدر ، HRS ریلف فنڈ کے علاوہ اہلِ خیر حضرات سے اس سلسلے میں مدد لی جائے. اسی ضمن میں آپ تمام احباب سے گزارش ہے دل کھول کر اس کار خیر میں حصہ لیں اور ان پریشان حال مسلمانوں کی مدد فرمائیں، محترم حضرات آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں ہر کوئی عیش و سکون کی زندگی گزار رہا ہے وہیں یہ غریب، مجبور مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے صرف وعدہ ہیں. پھر ایک بار گزارش ہے ان مجبوروں کی مدد فرمائیں. واسلام محمد معظم علی صدر HRS BIDAR و رکن جماعت. آپ اپنے عطیات رقم کی شکل میں اور PhonePe, Google pe پر اس نمبر پر بھیج سکتے ہیں. 8884618091.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔