حاجی انصاراحمد کو"آدرش سنستھاچالک"ایوارڈ۔
بھوساول : (نامہ نگار) ہندی اخبار " ہمارا ایشیا" کی جانب سے آدرش سممان پروگرام عمل میں آیا جسمیں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں مختلف میدانوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر شہر بھساول کی تعلیمی وادبی شخصیت حاجی انصاراحمد کوانکی تعلیمی وادبی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے "آدرش سنستھاچالک"ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ موصوف کو اخبار کے مالک مذہبی وتعلیمی شخصیت محترم مجتبیٰ فاروق۔ صاحب ،اورجلگاؤں کے سابق ڈپٹی میئر ،ماہرتعلیم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے ہاتھوں دیا گیا ۔اس موقع پر مختلف علاقوں کی تعلیمی ،ادبی سماجی،سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔
Comments
Post a Comment