حاجی ایس ایم مقدم ہائی اسکول و افضل جعفر خان مہاڈک جونیئر کالج کھیڈ کی شاندار کامیابی۔
حاجی ایس ایم مقدم ہائی اسکول و افضل جعفر خان مہاڈک جونیئر کالج کھیڈ کی شاندار کامیابی۔
کوکن سیرت کمیٹی چپلون کے زیر اہتمام جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے آج بروز اتوار، ٢٨؍ ستمبر ٢٠٢٥ء کو ضلعی سطح پر تقریری و نعتیہ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ضلع رتناگری کے کم و بیش ١٨ اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ یہ خبر باعثِ مسرت ہے کہ حاجی ایس ایم مقدم ہائی اسکول کھیڈ کے ہونہار طالب علم عرش ظہیر چوگلے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوم مقام حاصل کیا۔
اس کامیابی پر انجمن تعلیم کے صدر محترمی شمس الدین مقدم صاحب و انجمن کے جملہ اراکین، صدر مدرس جناب حسن میاں رفاعی سر، سپر وائزر جناب تنویر سر اور اسکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے عرش چوگلے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
مزید برآں اس کامیابی کو ممکن بنانے میں رہنما اساتذہ کرام مولانا انیس احمد برکاتی صاحب، محترمہ پروین میڈم صاحبہ اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی کارگذار صدر محمد سمیع مومن سر کی خصوصی رہنمائی بھی طلباء کو حاصل رہی، جنہوں نے اپنی دعاؤں اور رہنمائی کے ذریعے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments
Post a Comment