ریاستی سطح پر ناصر خان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف"مثالی معلّم ایوارڈ" سے سرفراز جلگاؤں کا وقار بلند۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام اردو ہائی اسکول، تونڈاپور کے نامور معلم جناب ناصر خان صفدر خان کو ان کی ہمہ جہت علمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں راج نندنی بہو اُدیشیہ سنستھا، جلگاؤں کی جانب سے ریاستی سطح کے مثالی معلّم ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ پروقار تقریب معزز شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جن میں شری رویندر بھئیا پاٹل، پروفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار للوانی، شری شالیگرام مالکر (صدر، کرشی اُتپن بازار سمیتی، جلگاؤں) اور ڈاکٹر مناف شیخ (ڈپٹی رجسٹرار امتحان شعبہ، نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی، جلگاؤں) شامل تھے۔ اس موقع پر ناصر خان کو توصیفی سند اور یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔ناصر خان نہ صرف اپنے طلبہ کے محبوب استاد ہیں بلکہ ایک سرگرم سماجی کارکن کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والے بے شمار طلبہ آج مختلف میدانوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار، ڈاکٹر اقبال شاہ، اعجاز ملک، طارق شیخ، ہیڈ ماسٹر ایوب شیخ سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملے نے نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر چاند خان، افضل خان، مختار خان پٹھان، فیصل خان اور طہ خان کی موجودگی نے اعزاز کی شان میں مزید اضافہ کیا۔ ناصر خان کی اس کامیابی سے جلگاؤں کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں فخر و انبساط کی فضاء قائم ہوگئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔