ہندی ہفتہ روزہ ہمارا ایشیاء کی جانب سے بھساول میں مختلف شعبوں کے لیۓ نمایاں کام انجام دینے والوں کو مثالی ایوارڈ تفویض۔۔۔ سعید پٹیل ، صلاح الدین ادیب ، شکیل شیخ ، کامل شیخ ، عمران خان مثالی صحافی ایوارڈ سے سرفراز۔۔۔


جلگاؤں (نامہ نگار) ہندی ہفتہ روزہ ہمارا ایشیاء اورںگ آباد 
کی جانب سے تعلیم ، شعر و ادب ، صحافت ، سماجی خدمتگار ، ثقافت ، سیاست وغیرہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعتراف میں مثالی ایوارڈ تفویض کیۓ گیۓ۔پروگرام کی صدارت ریاست کی معروف شخصیت و اخبارھذا کے مالک مجتبیٰ فاروق نے کی۔جبکہ شمع فروزی اقراء کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کے ہاتھوں عمل آئی۔اس موقع پر اخبار ھذا کے مدیر مجتبیٰ منیب ، الاقصیٰ ٹور اینڈ ٹریول کے وسیم عبدالقادر، الحراء اسکول کے صدر حاجی انصار احمد ، سلیم سیٹھ چوڑی والے ، کرن پگار مالیگاؤں ، راشید اختر مالیگاؤں ، حاجی انیس ، عقیل خان ، شفیق سر ، عبدالرؤف شیخ ، شکیل حسرت بھساولی وغیرہ بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ قبل ازیں الحراء اسکول بھساول میں ہوئی اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ مہمانان کی گل پوشی اخبار سے منسلک مقامی نمائندگان صلاح الدین ادیب ، کامل شیخ ، عمران خان ، شکیل شیخ و ٹیم نے کیا۔اغراض و مقاصد حاجی انصار احمد نے بیان کرتے ہوۓ صحافت کی تاریخ اور اشاعت و ترویج پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے اپنے تاثرات میں ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی و موجودہ حالات میں صحافت و صحافیوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ مجتبیٰ فاروق نے جامعہ اظہار خیال کرتے ہوۓ تعلیم کے بجٹ پر رہنمائی کی۔تعلیم کے شعبے میں خواتین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔کرن پگار نے بھی موجودہ حالات میں قومی ایکتا پر زور دیا۔اس موقع پر خصوصی طور پر اقراء کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار انھیں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پر وقار معمار قوم و ملت اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔ 
قبل ازیں سنیئر صحافی سعید پٹیل جلگاؤں ، ہندی مراٹھی صحافی شکیل شیخ کرجود راویر ، صلاح الدین ادیب بھساول ، کامل شیخ فیض پور ، عمران خان جامنیر سمیت معلم ، معلمات ، سماجی خدمتگار ، مختلف دیہاتوں کے مسلم سرپنچ ، کامیاب صنعت کار ، کامیاب تاجران و دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ناموروں کو مثالی ایواڈز مہمانان کے ہاتھوں تفویض کیۓ گیۓ۔نظامت ہارون عثمانی نے کی جبکہ رسم شکریہ پر ایوارڈز کی پر وقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔