"مولانا توقیر رضا کی گرفتاری کی مذمت – جلگاؤں میں کلکٹر کے توسط سے صدرِ جمہوریہ کو محضر پیش""مذہبی آزادی اور دستوری حقوق کے تحفظ کا مطالبہ"


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں ضلع کی مختلف تنظیموں، علماے کرام، اور سماجی و سیاسی کارکنان نے اترپردیش کے بریلی شریف میں پیش آنے والے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کے توسط سے صدرِ جمہوریہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں ذکر کیا گیا کہ "آئی لو محمد ﷺ" کے نعرے کے حوالے سے انتظامیہ کو عرضداشت دینے گئے مسلم طبقہ پر ناانصافی اور عداوت کی بنیاد پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس ظالمانہ کارروائی میں کئی بے قصور شہری زخمی ہوئے اور ان پر سخت مقدمات بھی درج کیے گئے۔ بالخصوص ملت اسلامیہ کے معروف دینی رہنما مولانا توقیر رضا پر جھوٹے الزامات عائد کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔نمائندوں نے الزام لگایا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راج دھرم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس کی اس کاروائی کی تائید کی اور ایک مخصوص طبقہ کے خلاف نامناسب جذبات کا اظہار کیا، جو ریاست کے اعلیٰ ترین منصب کے شایانِ شان نہیں ہے۔لہٰذا اس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کرائی جائے، مولانا توقیر رضا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور بے قصور شہریوں پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں، ایسا پُرزور مطالبہ اس میمورنڈم کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر عبدالکریم سالار (کنوینر، وقف کو آرڈینیشن کمیٹی جلگاؤں)، مفتی ہارون ندوی (نائب صدر، جمعیۃ العلماء ہند مہاراشٹر)، مولانا قاضی مزمّل ندوی (صدر، علماء کونسل)، حاجی خالد بابا باغبان (صدر، باغبان جماعت)، سید ایاز علی (صدر، سنی عیدگاہ و مسجد ٹرسٹ)، جمیل شیخ (سماجی کارکن، تانبہ پور) شاہد پٹیل (صدر، یوا پٹیل- دیشپانڈے برادری) سمیت ضلع کی کئی تنظیموں کے عہدیداران علماے کرام اور سماجی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس میمورنڈم کے ذریعے جلگاؤں کے مختلف سماجی طبقات نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ ملک کی دستوری اقدار کی حفاظت کی جائے اور مذہبی آزادی پر کسی بھی قسم کا حملہ ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔